تازہ تر ین

بلجیم تیونس کو 5-2سے ہرا کر فائنل 16میں

ماسکو(نیوزایجنسیاں)فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بلجیم نے تیونس کو 5 کے مقابلے میں دو گولز سے آو¿ٹ کلاس شکست دے دی اورپری کوارٹرفائنل کےلئے اپنی جگہ مستحکم کرلی۔گروپ ایف میں میکسیکونے کوریاکو2-1سے شکست دی۔فاتح سائیڈکی جانب سے کارلوس ویلا اورژاویرہرنانینڈزنے گولزسکورکیے۔کوریا کولگاتاردوسری شکست کاسامنا کرناپڑا۔روس میں جاری فٹبال کے عالمی مقابلوں میں گروپ جی کے میچ میں بلجیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد تیونس کو شکست دے دی۔بلجیم کی جانب سے رومیلو لوکاکو اور ایڈن ہزارڈ نے دو دو جب کہ مچی بٹشوائی نے ایک گول کیا۔دو گروپ میچوں میں فتح اور مخالف ٹیموں کے خلاف 6 سے زیادہ گول اسکور کرنے کے بعد بیلجیم نے اگلے مرحلے کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے ۔اگر بلجیم کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود انگلینڈ سے ہار جاتی ہے اور ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرنے والی پاناما انگلینڈ اور تیونس کو شکست دے دیتی ہے تو ان تینوں ٹیموں کے 6، 6 پوائنٹس ہو جائیں گے اور پھر گولوں کے اعتبار سے پہلی دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیں گی مگراس کے امکانات نہ ہونے کے برابرنظرآتے ہیں۔ایک ماہ تک جاری رہنے والے فٹ بال کے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 32 ٹاپ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنھیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایونٹ میں گروپ ایف میں عالمی چیمپئن جرمنی کو رکھا گیا ہے۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 32ٹیموں میں گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوروگوئے شامل ہیں، گروپ بی میں پرتگال، سپین، مراکش اور ایران شامل ہیںِ، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک شامل ہیں، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجریا شامل ہی، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا شامل ہیں، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور کوریا شامل ہیں، گروپ جی میں بیلجیئم، پانامہ، تیونس اور انگلینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain