تازہ تر ین

قومی ٹیم کوچیمپئنز ٹرافی کے میچزمیں نئے جذبے سے اترنا ہوگا، سمیع خان

کراچی(سی پی پی) چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست پر سینئر اولمپئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑی سراپا احتجاج بن گئے۔اپنے دور کے عظیم کھلاڑی اور فلائنگ ہارس کے نام سے مقبول سابق قومی کپتان اولمپئن سمیع اللہ خان نے اظہار تاسف کرتے ہو ئے کہاکہ یہ شکست خلاف توقع نہیں رہی لیکن ایسی عبرتناک شکست پر شدید افسوس ہوا، پاکستانی ٹیم اپنی ذمہ داری ادا نہیں کرسکی، ملنے والے مواقع سے فائدہ نہ اٹھانے سے بھی شکست مقدر بنی،گول کیپر کو بلانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر رہا، افتتاحی مقابلے میں ایسا فیصلہ کرنا دانش مندی نہیں تھی۔سمیع اللہ خان نے کہا کہ قومی ٹیم کو اس وقت اعتماد کی ضرورت ہے، دوسرے میچ میں آسڑیلیا کے خلاف ایک نئے جذبے سے میدان میں اترنا ہوگا، اگر اس مقابلے میں 3 یا 4 گول سے شکست ہوئی تہ بہت سبکی ہوگی۔سمیع اللہ خان نے کہا کہ قومی ہاکی کی تباہی کی تمام تر ذمہ داری پی ایچ ایف پر عائد ہوتی ہے۔، فیڈریشن گذشتہ 3 سال کے دوران اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں بری طرح ناکام رہی، ناقص منصوبہ بندی کے نام پر کرڑوں روپے ضائع کر دیے گئے، گراس روٹ پر نئے کھلاڑی سامنے نہیں لائے جاسکے، اب وقت آگیا کہ ارباب اختیار پاکستان ہاکی کو مکمل تباہی سے بچانے کے عملی اقدامات کریں اور فیڈریشن کا قبلہ درست کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain