نووگوروڈ(سپورٹس ڈیسک) کپتان ہیری کین کی ہیٹ ٹرک کی بدولت فٹ بال ورلڈ کپ کے گیارہویں روز انگلینڈ نے پاناما کے دفاع کو روندتے ہوئے ایک کے مقابلے میں چھ گول سے فتح حاصل کی۔نووگوروڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کا پلہ شروع سے ہی بھاری رہا جس نے حریف ٹیم کے گول پر مسلسل حملے کیے۔آٹھویں منٹ میں اسٹونس نے اسکورنگ کا آغاز کیا، پھر 22ویں منٹ میں کین، 36 ویں منٹ میں لنگ گارڈ، 40 ویں منٹ میں اسٹونس اور ہاف کے آخری لمحات میں کین نے گول کرکے انگلینڈ کی برتری پانچ صفر کردی۔دوسرے ہاف میں پاناما کے دفاع نے بہتر کھیل پیش کیا جس میں انگلش ٹیم صرف ایک گول داغ سکی جو کین نے اسکور کیا، یہ ا±ن کا ہیٹ ٹرک گول بھی تھا۔پاناما کی ٹیم نے کھیل ختم ہونے سے بارہ منٹ قبل گول کرکے خسارہ کم کیا، یوں میچ انگلینڈ کی چھ ایک کی جیت پر ختم ہوا۔یہ فٹ بال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی سب سے بڑے مارجن سے فتح بھی ہے۔اس پہلے دفاعی چیمپین جرمنی نے سوئیڈن کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لیے اپنی امیدیں روشن رکھی۔ جب کہ جاپان اور سینگال کا میچ میں دو دو گو ل سے برابر ہو گیااور جاپان کی بھی اگلے مرحلے میںجانے کی امید روشن ہے کیونکہ اس نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
