تازہ تر ین

فیفاورلڈ کپ،میزبان روس یوروگوئے کے ہاتھوں پٹ گیا

سمارا(نیوزایجنسیاں)فٹ بال ورلڈ کے گروپ اے کے میچ میں یوروگوائے نے یک طرفہ مقابلے کے بعد روس کو 0-3 سے شکست دے دی۔یوروگوائے نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ میزبان روس دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔یوروگوائے کی جانب سے لوئس سواریز نے کھیل شروع ہونے کے 10 منٹ بعد فری کک پر پہلا گول اسکور کیا۔بعدازاں روس کے ڈینس چیری شیو نے اپنے ہی جال میں گیند کو پھینک کر یوروگوائے کی سبقت دوگنی کردی۔36ویں منٹ میں روسی کھلاڑی آئگر سمولنیکو کو دوسرے یلو کارڈ پر ریفری نے گراو¿نڈ بدر کردیا۔یوروگوائے کے ایڈنسن کوانی نے میچ کے اختتام پر اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول اسکور کرکے جیت یقینی بنادی۔ ایک اور میچ میں سعودی عرب نے مصر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔یہ سعودی عرب کی میگا ایونٹ میں24سال بعدپہلی کامیابی ہے۔پری کوارٹرفائنل میں یوروگوئے کی ٹیم30جون کو سوچی کے فشٹ سٹیڈیم میں ایکشن میں نظرآئے گی۔میزبان روس کامیچ یکم جولائی کو ماسکو کے لزنیکی سٹیڈیم میں ہوگا۔ایک ماہ تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں 32 ٹاپ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنھیں 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر اور یوروگوئے شامل ہیں، گروپ بی میں پرتگال، سپین، مراکش اور ایران شامل ہیںِ، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک شامل ہیں، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجریا شامل ہی، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا اور سربیا شامل ہیں، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور کوریا شامل ہیں، گروپ جی میں بیلجیئم، پانامہ، تیونس اور انگلینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain