راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج دوپہر 2 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پریس کانفرنس میں فوجی جوانوں کی الیکشن ڈیوٹی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میاں نواز شریف پہلی مرتبہ چوہدری نثار پر جنرل (ر) ظہیر الاسلام کو فیئر ویل (الوداعیہ) دینے پر برہم ہوئے‘ نواز شریف نے کہا ہمارے خلاف دھرنا کروانے والے کو کیوں شیلڈ دی۔





































