تازہ تر ین

مسلح افواج کا دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیموں کیلئے 2دن کی تنخواہ دینے کا اعلان

راولپنڈی(این این آئی)تینوں مسلح افواج کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کےلئے دو دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دے رکھا ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس نے ایک فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی کہ چیف جسٹس نے ڈیمز کی تعمیر کےلئے دس لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ دیامربھاشا اورمہمند ڈیمز کےلئے مسلح افواج کے افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے۔آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے جب کہ سپاہی ایک دن کی تنخواہ دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج نے بحیثیت ادارہ یہ قدم اٹھایا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کے ساتھ ’ڈیمز پاکستان کیلئے‘ کا بھی نعرہ لگایا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain