لندن (سپورٹس ڈیسک)ومبلڈن فائنل میں جوکووچ نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کیون اینڈرسن کو شکست دیکر چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فائنل میں سربیا کے سٹارنے کیون اینڈرسن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔اس کامیابی کے بعد جوکووچ کے گرینڈ سلم ٹائٹلز کی تعداد تیر ہ ہوگئی۔فائنل میں جنوبی افریقی کھلاڑی فارم میں نظر نہیں آئے پر جو کووچ کو کسی بھی مرحلے پر مزاحمت کا سامنا نہیں کر نا پڑا۔ومبلڈن اوپن ٹینس کے سنسنی خیز مرحلے میں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال کوسیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا تھالندن میں کھیلے جارہے سال کے تیسرے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں سربیا کے اسٹار نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر 2015 کے بعد پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔جوکووچ اور رافیل نڈال کے درمیان مقابلہ 5 گھنٹے اور 16 منٹس تک جاری رہا تاہم جوکووچ نے 3-2 سیٹس سے کامیابی حاصل کر لی۔جوکووچ نے رافیل نڈال کو 6-4، 3-6، 7-6، 3-6 اور 10-8 سے شکست دے دی۔
