تازہ تر ین

صرف 8ٹِپس سے دانتوں کی سفیدی ایسے جیسے جگمگ کرتے ہیرے

کراچی (ویب ڈیسک)متعدد افراد اپنے دانتوں کو جگمگانا چاہتے ہیں مگر بدقسمتی سے یہ اتنا آسان کام نہیں۔کچھ افراد دانتوں کی سفیدی کے لیے لیزر ٹریٹمنٹ یا کوئی اور تیکنیک استعمال کرتے ہیں مگر ایسا کرنے سے دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچتا ہے جبکہ حساسیت بڑھ جاتی ہے جو کہ تکلیف کا باعث بنتی ہے۔تاہم آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رچرڈ مارکیوس نے دانتوں کی سفیدی قدرتی طریقے سے بحال کرنے کے لیے کچھ ٹپس شیئر کی ہیں جو کہ دانتوں کو نقصان بھی نہیں پہنچاتی اور نہ ہی جیب پر بار پڑتا ہے۔
بیکنگ سوڈا کا استعمال
بیکنگ سوڈا دانتوں کی سفیدی کے لیے قدرتی وائٹنر سمجھا جاسکتا ہے جس کی وجہ اس کی آکسائیڈنگ خصوصیات ہیں، اس کے لیے کوارٹر چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں مکس کریں اور دانتوں پر ٹوتھ برش سے لگالیں، یہ دانتوں کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ بتدریج پیلاہٹ کو ختم کرکے سفیدی بحال کردیتا ہے۔
اسٹرابرز کھائیں
اس میں موجود میلک ایسڈ قدرتی کلنیر ہے اور یہ پھل قدرتی طور پر دانتوں کی سفیدی واپس لانے کا باعث بنتا ہے بس آپ کو اسے کھانا ہی عادت بنانا ہے۔
گرم نمکین پانی
اینٹی بیکٹریل ہونے کی وجہ سے نمک دانتوں کو قدرتی طریقے سے سفید کرنے اور مسوڑوں کا خیال رکھنے کا کام کرتا ہے، ایک چائے کا چمچ ایک کپ گرم پانی میں ملائیں اور ٹھنڈا کرکے ما?تھ واش کے طورپر استعمال کریں۔
سیب کھائیں
سیب دانتوں کی صفائی کرنے والے بہترین فوڈز میں سے ایک ہے، جس کی وجہ اس کا کلینسنگ ٹیکسچر ہے جو کہ دانتوں پر جمنے والی گندگی کو ہٹاتے ہیں جبکہ اس میں موجود ایسڈ اس عمل کو تیز کردیتا ہے۔
پانی یا دودھ کا استعمال
دودھ میں موجود کیلشیئم دانتوں کی سطح اور ساخت کو مضبوط کرتا ہے جبکہ پانی دانتوں پر جمنے والی گندگی کو بہا کر لے جاتا ہے۔
پنیر بھی استعمال کریں
ایک اور بہترین فوڈ پنیر ہے جس میں موجود کیلشیئم دانتوں کو مضبوط بناتا ہے جبکہ اس کی سطح خاص طور پر سخت پنیر دانتوں کی صفائی کا کام بھی کرتا ہے۔
ناریل کے تیل سے منہ کی صفائی
ایک چمچ ناریل کے تیل کو منہ میں بھر کر جتنی دیر تک کلی کی طرح حرکت دے سکتے ہیں، دیں، پندرہ منٹ مثالی وقت سمجھا جاتا ہے، ایسا کرنے سے بیکٹریا الگ ہوجاتے ہیں اور گندگی سمیت دانتوں پر چپکے داغ آہستہ آہستہ نرم ہوکر الگ ہونے لگتے ہیں۔
کوئلہ
کوئلہ بھی دانتوں کی صفائی اور جگمگانے کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے، یہ دانتوں کی پالش کا سو فیصد ذیرعہ ہے جو کہ مسوڑوں کو مضبوط، منہ میں زہریلے مواد کو ختم، بیکٹریا کے خاتمے کے ساتھ سستا بھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain