تازہ تر ین

انتخابی مہم کا شور،حادثات کا دکھ اور فخر کی ڈبل سنچری کی خوشیاں پاکستان میں خوشی اور غم ساتھ ساتھ

کراچی (ویب ڈیسک) گذشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم بھرپور انداز میں جاری رہی، کچھ حادثات بھی ہوئے اور کرکٹ کے میدان سے کچھ اچھی خبریں بھی سامنے آئیں۔راولپنڈی میں انسداد منشیات عدالت کی جانب سے مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی جانے کے بعد انھیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ حنیف عباسی کی قانونی ٹیم اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔عام انتخابات میں چند روز ہی رہ گئے ہیں اور پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں کے علاوہ اسلام آباد میں بھی اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ادھر سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو انتخابی مہم کی قیادت کر رہے ہیں، انھوں نے بھی پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔پاکستان مسلم لیگ کی بات کریں تو ان کی انتخابی مہم کا مرکز پنجاب رہا ہے۔ گذشتہ ہفتے نون لیگ کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں جلسوں کا سلسلہ جاری رہا۔اس کے علاوہ مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل بھی اپنی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے تیاری کی جارہی ہے، اس ضمن میں انتخابی سامان پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سیاسی و انتخابی گہما گہمی کے علاوہ دیگر خبروں کی بات کریں تو اسلام آباد میں پشاور موڑ پر واقع اتوار بازار میں اگ بھڑک اٹھی جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں البتہ لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا۔ادھر صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں ایک ٹریفک حادثے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ملتان میں بھی ایک عمارت میں گیس سیلنڈر پھنٹے سے چار افراد کی موت ہوئی۔کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر سامنے آئی۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کامیابی حاصل کی جبکہ چوتھے ایک روزہ میچ میں فخر زمان نے 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کی جانب سے ڈبل سنچری سکور کر نے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain