Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
    • اے آئی معاشرے سے انسانیتختم کررہی ہے: پوپ لیو
    • عوام ملک کیساتھ ہیں، 9 مئی کو پی ٹی آئی نے ریاست مخالف نعرے لگائے: امیر مقام
    • انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنےدیں، کراچی پر بھی کرم نوازیکریں،خالد مقبول صدیقی
    • تھرپارکر: 3نایاب نسل چنکارا ہرن کا جوڑا برآمد،ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار
    • افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا ذاتی محافظ قتل عبدالرشید دوستم نے طالبان رجیم کو کڑی تنقید
    • بارہمولہ میں زلزلے کے جھٹکے رواں ہفتے وادی کشمیر میں دوسرا زلزلہ
    • غیر جانبدارانہ انتخابی نظام کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی:ابھیجیت دیپکے
    • آئی جی کی زیر صدارت پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی جانچنے کیلئے اجلاس
    • بلوچستان’ 9شہروں کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سے ٹیکنالوجی لینے کا فیصلہ
    • ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتےفیصل کریم کنڈی
    • کراچی:لیاری ٹائون یو سی 8 کے وائس چیئرمین کیلئے ہونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پر پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹر لسٹ میں اپنے نام پر انگوٹھا لگانے کے انتظار میں کھڑی ہیں۔
    • ب فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے حاصل کریں؟
    • سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک
    • برطانوی خاتون کی بلند ترین چیخ کا اعزاز گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد مارکو روبیو کی دفتر خارجہ پر گرفت مضبوط تر کرنے کی کوشش
    • ٹرمپ کی یو ایف سی سربراہ ڈینا وائٹ کو پریس سیکرٹری بننے کی پیشکش
    • کینڈا فٹبال میچ کے دوران بال بوائے کو کہنی مارنے پر کھلاڑی کو ریڈ کارڈ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا

    By Khabrain Newsجون 5, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن: عالمی ای کامرس کمپنی ایمیزون نے برطانیہ میں اپنے جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والے گودام روبوٹس متعارف کرا دیے ہیں، جو انسانی ہدایات کو سمجھنے اور خودکار طور پر کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمیزون نے لندن کے مشرقی علاقے ڈارٹفورڈ میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنے نئے نسل کے پروٹیئس (Proteus) روبوٹ کی نمائش کی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ جدید روبوٹ گوداموں میں سامان کی نقل و حرکت اور آرڈر پروسیسنگ کو مزید تیز اور مؤثر بنائے گا۔

    ایمیزون کے مطابق نئے پروٹیئس روبوٹ میں مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے، جس کی مدد سے ملازمین روبوٹ کو سادہ الفاظ میں ہدایات دے سکیں گے۔ روبوٹ خود یہ فیصلہ کرے گا کہ کون سا کام پہلے کرنا ہے، کس راستے سے جانا ہے اور کس وقت کام مکمل کرنا ہے۔

     

    ایمیزون روبوٹکس کے نائب صدر اسکاٹ ڈریسر کے مطابق نئی ٹیکنالوجی انسان اور مشین کے درمیان تعاون کے انداز کو تبدیل کر دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ملازمین صرف کام بتائیں گے جبکہ روبوٹ باقی تمام منصوبہ بندی خود انجام دے گا۔

    تقریب میں کمپنی نے اسٹارک نامی ایک اور جدید روبوٹک سسٹم بھی متعارف کرایا، جو گوداموں میں سامان سے بھرے کنٹینرز کو خودکار انداز میں منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام پہلے اسپین کے شہر بارسلونا میں آزمایا جا چکا ہے اور اب 2027 تک یورپ کے 15 مختلف مراکز میں متعارف کرایا جائے گا۔

     

    ایمیزون نے ولکن نامی ایک منفرد روبوٹ بھی پیش کیا، جسے کمپنی کا پہلا "حسِ لمس” رکھنے والا روبوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ روبوٹ اشیاء کو زیادہ احتیاط اور درستگی کے ساتھ سنبھال سکتا ہے۔

    کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال یورپ بھر میں 25 سے زائد تیز رفتار ڈیلیوری مراکز قائم کرے گی، جن میں برطانیہ اور جرمنی بھی شامل ہیں۔ اسی طرح ایمیزون ناؤ سروس کو برطانیہ کے شہروں مانچسٹر اور برمنگھم تک توسیع دی جائے گی تاکہ صارفین کو روزمرہ ضروری اشیاء انتہائی کم وقت میں فراہم کی جا سکیں۔

    ایمیزون کے مطابق امریکا کے 2300 سے زائد شہروں اور جاپان کے بعض علاقوں میں پہلے ہی اسی روز گروسری ڈیلیوری کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ مستقبل قریب میں جاپان، برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھی اس سروس کو مزید وسعت دی جائے گی۔

    ماہرین کے مطابق ایمیزون کی یہ نئی سرمایہ کاری عالمی ای کامرس صنعت میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے اور مستقبل میں گوداموں اور لاجسٹکس کے شعبے میں بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.