Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
    • اے آئی معاشرے سے انسانیتختم کررہی ہے: پوپ لیو
    • عوام ملک کیساتھ ہیں، 9 مئی کو پی ٹی آئی نے ریاست مخالف نعرے لگائے: امیر مقام
    • انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنےدیں، کراچی پر بھی کرم نوازیکریں،خالد مقبول صدیقی
    • تھرپارکر: 3نایاب نسل چنکارا ہرن کا جوڑا برآمد،ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار
    • افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا ذاتی محافظ قتل عبدالرشید دوستم نے طالبان رجیم کو کڑی تنقید
    • بارہمولہ میں زلزلے کے جھٹکے رواں ہفتے وادی کشمیر میں دوسرا زلزلہ
    • غیر جانبدارانہ انتخابی نظام کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی:ابھیجیت دیپکے
    • آئی جی کی زیر صدارت پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی جانچنے کیلئے اجلاس
    • بلوچستان’ 9شہروں کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سے ٹیکنالوجی لینے کا فیصلہ
    • ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتےفیصل کریم کنڈی
    • کراچی:لیاری ٹائون یو سی 8 کے وائس چیئرمین کیلئے ہونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پر پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹر لسٹ میں اپنے نام پر انگوٹھا لگانے کے انتظار میں کھڑی ہیں۔
    • ب فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے حاصل کریں؟
    • سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک
    • برطانوی خاتون کی بلند ترین چیخ کا اعزاز گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد مارکو روبیو کی دفتر خارجہ پر گرفت مضبوط تر کرنے کی کوشش
    • ٹرمپ کی یو ایف سی سربراہ ڈینا وائٹ کو پریس سیکرٹری بننے کی پیشکش
    • کینڈا فٹبال میچ کے دوران بال بوائے کو کہنی مارنے پر کھلاڑی کو ریڈ کارڈ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عوام ملک کیساتھ ہیں، 9 مئی کو پی ٹی آئی نے ریاست مخالف نعرے لگائے: امیر مقام

    By Khabrain Newsنومبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تیمرگرہ(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام ریاست کے ساتھ
    کھڑے ہیں، 9 مئی کو پی ٹی آئی والوں نے ریاست مخالف نعرے لگائے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کی سہولت کاری نہ کرتی تو صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگانی پڑتی، عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام کو دہشت گردوں سے تحفظ نہیں دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو بٹ خیلہ، ضلع ملاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی قیادت میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 14 سالہ حکومت کے خاتمے کی خوشی میں تحصیل بٹ خیلہ، ضلع ملاکنڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے "یومِ نجات” کے طور پر ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیا جس میں پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور لوگوں نے شرکت کی۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اقتدار کرپشن کا راج تھا، صوبے میں اقتدار کے تیرہ سال کا حساب لیں گے، پی ٹی آئی کے جانے سے صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی آئے گی، امن، ترقی اور وسائل اب عوام کو ملیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کی سہولت کاری نہ کرتی تو صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگانا پڑتی، عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام کو دہشت گردوں سے تحفظ نہیں دیا ہم خیبر پختونخوا کے عوام کو امن، تحفظ، ترقی اور خوش حالی دیں گے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ فوج، پولیس اور سکیورٹی ادارے شہادتیں دیں اور صوبائی حکومت دہشت گردوں کی ترجمانی کرے تو یہ نہیں ہوسکتا، دہشت گردوں کو بھتہ دینے والے دہشت گردوں سے عوام کا تحفظ نہیں کر سکتے تھے، تیرہ سال میں صرف پی ٹی آئی کے لیڈر امیر ہوئے، خیبر پختونخوا کے غیور عوام غریب ہو گئے۔ جو ایک بی آر ٹی، ایک اسپتال ٹھیک طرح بنا سکے نہ چلا سکے وہ صوبہ کیسے چلا سکتے تھے؟اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی طارق اعوان، پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی نائب صدر ایصال خان، ضلع مالاکنڈ کے صدر سجاد احمد خان، جنرل سیکرٹری گل زمان خان، تحصیل صدر بٹ خیلہ جاوید الیف خان، سٹی صدر ایڈووکیٹ علی محمد خان، یوتھ کوآرڈینیٹر مالاکنڈ ارشد علی اور وکیل احمد خان ودیگر پارٹی رہنما و عہدیداران بھی موجود تھے۔,

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار

      اے آئی معاشرے سے انسانیتختم کررہی ہے: پوپ لیو

      جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنےدیں، کراچی پر بھی کرم نوازیکریں،خالد مقبول صدیقی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.