Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان’ 9شہروں کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سے ٹیکنالوجی لینے کا فیصلہ
    • ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتےفیصل کریم کنڈی
    • کراچی:لیاری ٹائون یو سی 8 کے وائس چیئرمین کیلئے ہونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پر پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹر لسٹ میں اپنے نام پر انگوٹھا لگانے کے انتظار میں کھڑی ہیں۔
    • ب فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے حاصل کریں؟
    • سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک
    • برطانوی خاتون کی بلند ترین چیخ کا اعزاز گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد مارکو روبیو کی دفتر خارجہ پر گرفت مضبوط تر کرنے کی کوشش
    • ٹرمپ کی یو ایف سی سربراہ ڈینا وائٹ کو پریس سیکرٹری بننے کی پیشکش
    • کینڈا فٹبال میچ کے دوران بال بوائے کو کہنی مارنے پر کھلاڑی کو ریڈ کارڈ
    • ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات
    • ڈانس پارٹیوں میں نشے کا فیشن نوجوان نسل کو لے ڈوبا پولیس افسران و اہلکار بھی جومنے لگے
    • کوئٹہ:شہری قدرتی گیس کی کمی کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈرز خرید رہے ہیں۔
    • فائرنگ سے کانسٹیبل 5 سالہ بیٹا بارودی مواد پھٹنے سے پولیس اہلکار شہید
    • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
    • سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
    • صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر شیخ عمیر کو چیئرمین و کنوینر سٹیڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب کا نوٹیفکیشن دے رہے ہیں ان کے ساتھ میاں مصباح الرحمن اور دیگر نمائندگان کھڑے ہیں۔
    • شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
    • اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
    • حوثی حملوں کا خدشہ، مدینہ میں تعلیمی ادارے بند’ آن لائن کلاسیں ہونگی
    • لاہور:ایک پینٹر پنسل سے سکیچ بنا رہا ہے۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتےفیصل کریم کنڈی

    By Khabrain Newsنومبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور(نیوز ایجنسیاں )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور امن و امان کا قیام سب سے پہلی ترجیح ہے،ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، جلال آباد یا قندھار سے فیصلے نہی  آئیں گے، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے ۔پشاور میں پریس بریفنگ کے دوران گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اپیکس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں وزیراعظم اور اعلیٰ حکام کی موجودگی میں ہوا، خیبر پختونخوا حکومت نے سکیورٹی ضروریات کے لیے 160ارب روپے کا مطالبہ کیا جس کی وفاق نے تائید کی، وفاق کے ساتھ تمام سکیورٹی اور ترقیاتی امور پر رابطہ کاری اور فالو اپ اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کرتے ہیں، شکست ہماری ڈکشنری میں نہیں، پولیس کو محض کلاشنکوف اور محدود گولیوں کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا، ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی، شہدا پیکجز اور تنخواہوں میں بہتری کے ساتھ پولیس کو جدید اسلحہ اور ایمونیشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں تاحال ایک بھی پولیس لائن نہ بننے پر تشویش ہے، سکیورٹی فورسز کو اون نہ کرنا سب سے بڑی خامی تھی، اب سکیورٹی کی مکمل پولیٹیکل اونرشپ لی جائے گی، صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں، خیبر پختونخوا کی پالیسی اب اسلام آباد سے آئے گی، جلال آباد، قندھار یا کابل سے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری کے تحت پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے اچھے اقدامات کو اپنایا جائے گا، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف انڈیا کی سہولت کاری کے لیے استعمال ہو رہی ہے، افغان حکام کی جانب سے پشاور پر قبضے جیسے بیانات اور ڈرون کی آمد پر ماضی میں خاموشی افسوسناک تھی، ریاست، آئین اور قانون کو نہ ماننے اور ہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہتھیار اٹھانے والے عناصر کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی نافذ ہے، ترقیاتی کام، سڑکیں اور پل تبھی مفید ہیں جب انسان اور عوام کی زندگی محفوظ ہو، عوام کا اعتماد بحال کر کے اور پولیس و عوام کا رابطہ مضبوط بنا کر آدھی جنگ جیتی جا سکتی ہے، صوبے کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کرنا ترجیح ہے، اس جنگ میں شکست یا واپسی کا کوئی آپشن نہیں۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، امن قائم کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ضروری ہیں، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی حکومت سنجیدہ نہیں تھی، ہم ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں واپسی کی گنجائش نہیں اور شکست ہمارے لئے آپشن نہیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ افغانستان فرار ہونے والے دہشت گردوں کو دوبارہ یہاں آباد کیا گیا، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی ضروری ہے۔ ا س موقع پر سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا امجد علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے وسائل میں اضافہ کیا جائے گا، پولیس کو مضبوط اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا، اسلحہ، آلات اور دیگر ضروریات پوری کریں گے۔
    فیصل کریم کنڈی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان’ 9شہروں کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سے ٹیکنالوجی لینے کا فیصلہ

      کراچی:لیاری ٹائون یو سی 8 کے وائس چیئرمین کیلئے ہونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پر پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹر لسٹ میں اپنے نام پر انگوٹھا لگانے کے انتظار میں کھڑی ہیں۔

      ب فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے حاصل کریں؟

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.