ڈاکار(ویب ڈیسک)مغربی افریقی ملک سینیگال کے ساحل کے قریب غیر قانونی طور پر
یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔ حادثے کے بعد لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیگال کی وزارت داخلہ نے اتوار کو جاری بیان میں بتایا کہ کشتی کو حادثہ دارالحکومت ڈاکار سے تقریبا 180 کلومیٹر شمال میں ساحل کے قریب پیش آیا۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے ہفتے کی شام تک سمندر سے 21 افراد کی لاشیں نکال لی تھیں، جبکہ ایک شخص کو بحفاظت بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔حکام کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار افراد غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک جانے کی کوشش کررہے تھے، تاہم کشتی میں موجود افراد کی مجموعی تعداد تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔حادثے کے بعد سمندر میں تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ مزید ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کا سراغ لگایا جاسکے۔واضح رہے کہ مغربی افریقہ سے اسپین کے کینری جزائر پہنچنے کے لیے ہر سال بڑی تعداد میں تارکین وطن خطرناک سمندری راستہ اختیار کرتے ہیں،اس سفر کے دوران کشتیوں کے ڈوبنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں ہزاروں افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- کراچی:لیاری ٹائون یو سی 8 کے وائس چیئرمین کیلئے ہونیوالے ضمنی الیکشن کے موقع پر پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹر لسٹ میں اپنے نام پر انگوٹھا لگانے کے انتظار میں کھڑی ہیں۔
- ب فارم یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کیسے حاصل کریں؟
- سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک
- برطانوی خاتون کی بلند ترین چیخ کا اعزاز گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل
- وسط مدتی انتخابات کے بعد مارکو روبیو کی دفتر خارجہ پر گرفت مضبوط تر کرنے کی کوشش
- ٹرمپ کی یو ایف سی سربراہ ڈینا وائٹ کو پریس سیکرٹری بننے کی پیشکش
- کینڈا فٹبال میچ کے دوران بال بوائے کو کہنی مارنے پر کھلاڑی کو ریڈ کارڈ
- ڈی جی ایس آئی ایف سی کی خیبر پختونخوا کی کاروباری برادری سے ملاقات
- ڈانس پارٹیوں میں نشے کا فیشن نوجوان نسل کو لے ڈوبا پولیس افسران و اہلکار بھی جومنے لگے
- کوئٹہ:شہری قدرتی گیس کی کمی کی وجہ سے ایل پی جی سلنڈرز خرید رہے ہیں۔
- فائرنگ سے کانسٹیبل 5 سالہ بیٹا بارودی مواد پھٹنے سے پولیس اہلکار شہید
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
- سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
- صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر شیخ عمیر کو چیئرمین و کنوینر سٹیڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب کا نوٹیفکیشن دے رہے ہیں ان کے ساتھ میاں مصباح الرحمن اور دیگر نمائندگان کھڑے ہیں۔
- شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
- اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
- حوثی حملوں کا خدشہ، مدینہ میں تعلیمی ادارے بند’ آن لائن کلاسیں ہونگی
- لاہور:ایک پینٹر پنسل سے سکیچ بنا رہا ہے۔
- ہم اس وردی کو محض نوکری نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول ۖ کی راہ میں جہاد کی ذمہ داری سمجھتے ہیں، آئی جی ایف سی
- مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کی لیکیج سے پاک کافی کپ تیار
