اوٹاوا(این این آئی )بہت سے لوگ کام پر جاتے ہوئے راستے میں گرما گرم کافی کا کپ پی کر اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں، لیکن شاید کچھ لوگوں ک اس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ دورانِ سفر استعمال ہونے والے یہ ڈسپوزل کپ مائیکرو پلاسٹک (پلاسٹک کے باریک ذرات)کا ایک بڑا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ یہ ذرات انسان کے دماغ، دل اور پھیپھڑوں میں پائے گئے ہیں اور خاموشی سے صحت کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اس حوالے سے کینیڈین محققین کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو ان خطرات کو کم کرتے ہوئے دورانِ سفر کافی سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ چونکہ ایک بار استعمال ہونے والے کپ پیٹرولیم کے مشتقات پر مشتمل اندرونی طے سے بنائے جاتے ہیں، اس لیے یہ مائیکرو پلاسٹک کے باریک ذرات اورپتھالیٹس نامی کیمیائی مادوں کے کافی میں رسنے کا باعث بن سکتے ہیں، جو ہارمونز کے نظام میں خلل ڈال سکتے ہیں۔
