ڈلاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے’ طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ میں اشرف سے 3لاکھ45 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں عبدالرحمن سے 3لاکھ25 ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں دلاور سے 3لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں جنید سے3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شادباغ اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ شیرا کوٹ اسلام پورہ اور وحدت کالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
