لاہور (خبر نگار)ٹیمپل روڈ لاہور پر واقع سکھ مذہب کی قدیمی عبادت گاہ گوردوارہ چھیویں پاتشاہی سری ہر گوبند صاحب کی تعمیرِ نو، تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سکھ مذہبی روایات کے مطابق خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر و پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ ،سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق کمیٹی کے عہدیداران و ممبران، , ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عثمان خان ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سعادت شہباز اور سکھ مذہبی رہنماں اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ ۔ تقریب میں شریک سکھ رہنماں نے گردوارے کی تزئین و آرائش، تعمیرِ نو اور سکھ برادری کے لیے مذہبی عبادت گاہ کو دوبارہ فعال بنانے کے اقدامات کو سراہا۔ صوبائی وزیر وپردھان سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پاکستان بھر میں 50 سے زائد گردواروں کی تعمیر نو اور تزین و آرائش کی جا رہی ہے،اج ہم نے پہلے تاریخی گردوارہ چھٹی بادشاہی کی تعمیر نو کے بعد مذہبی عبادت کے لیے فعال کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ سکھ اور ہندو برادری کی مذہبی عبادت گاہوں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور تحفظ کو اپنی اہم ذمہ داری سمجھتا ہے۔ گردوارہ چھٹی پاتشاہی کی بحالی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ گردوارہ صاحب کی بھالی کے گیانی بلونت سنگھ اور ممبر پی ایس جی پی سی پروفیسر ڈاکٹر ممپال سنگھ نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کی کوشش ہے کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین مذہبی سہولیات، رہائش، سکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مکمل اطمینان کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا میں دنیا بھر کے سکھوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ گورودوارہ کی سیوا سنبھال اور حفاظت حکومت پاکستان کی سب سے اولین ترجیح ہے ۔چیئرمین مترکہ وقف ملاک بورڈ قمر الزمان کے احکامات کے مطابق شرائنز ڈیپارٹمنٹ آئندہ بھی تاریخی گردواروں اور مندروں کی بحالی، تزئین و آرائش اور بہتر انتظامی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔ تقریب میں شریک پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان اور دیگر ممبران نے گردوارہ چھٹی پاتشاہی کی بحالی پر حکومت پاکستان، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان اور سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو سکھ برادری کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ واضح رہے کہ گوردوارہ چھیویں پاتشاہی سری ہر گوبند صاحب، ٹیمپل روڈ لاہور۔ کی تعمیرِ نو اور بحالی کے بعد اسے دوبارہ فعال بنانے کا مقصد سکھ برادری کو مذہبی عبادات کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنا اور لاہور کے تاریخی مذہبی ورثے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانا ہے۔
