گوجرانوالہ’چیچہ وطنی(بیوروچیف’نمائندہ خبریں’نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کے حلقے این
اے 77گجرانوالہ اورپنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203چیچہ وطنی ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)نے میدان مار لیا۔گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)نے کامیابی حاصل کرلی، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے امیدوار راشد بشیر ورک کامیاب قرار پائے ہیں۔کامیابی کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد مرکزی دفتر پہنچ گئی، جہاں جشن کا سماں ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ، بلال فاروق تارڑ اور سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر بھی راشد بشیر ورک کو مبارک باد دینے پہنچے۔اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، جبکہ ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ مرکزی دفتر میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور جشن کا سلسلہ جاری ہے۔غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار راشد بشیر ورک 43019ووٹ لیکر کامیاب،مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر 30518ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ پی پی 203کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری اسد حنیف جٹ 41245ووٹ حاصل کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے،جبکہ ان کے مد مقابل تحریک احساس پاکستان کے امیدوار اویس محمو دگجر 23167ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ پی پی 203 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری اسد حنیف جٹ نے اپنے مدمقابل امیدواروں کو بڑے مارجن سے شکست دے کر میدان مار لیا ہے،مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری اسد حنیف جٹ نے 41245 ووٹ حاصل کر کے ضمنی الیکشن جیت لیا جبکہ ان کے مد مقابل تحریک احساس پاکستان امیدوار اویس محمود گجر 23167ووٹ حاصل کر پائے،حلقے میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی تعطل کے پرامن طریقے سے جاری رہا، اس موقع پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدواروں کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے77گجرانوالہ میں پارٹی کے امیدوار راشد بشیر وڑائچ اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی-203 چیچہ وطنی سے اسد حنیف کو مبارک باد دی۔مریم نواز نے کہا کہ راشد بشیر وڑائچ اور اسد حنیف کی کامیابی مسلم لیگ (ن)کی مقبولیت اور عوامی اعتماد کا ثبوت ہے، مسلم لیگ (ن)کی کامیابی عوام کے اعتماد اور محبت کا مظہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گجرانوالہ اور چیچہ وطنی کے عوام نے مسلم لیگ (ن)کے حق میں فیصلہ دے کر خدمت کی سیاست کو سراہا ہے، عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن)کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی کامیابی عوام کی محبت اور بھرپور اعتماد کا عکاس ہے۔
میدان مارلیا

