چشتیاں (تحصیل رپورٹر)آوارہ کتوں کے جھنڈ کا طالبہ پر حملہ، معصوم ریحانہ بی بی جاں بحق اطلاعات کے مطابق چشتیاں کے نواحی قصبہ عاکوکا ہٹھاڑ میں دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مدرسے جانے والی معصوم طالبہ ریحانہ بی بی پر آوارہ کتوں کے غول نے حملہ کر دیا۔ کتوں کے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ معصوم بچی کی المناک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا، ماں اور بہن بھائی لاش دیکھ کر چیخ و پکار کرتے رہے، جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔ افسوسناک واقعے نے آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چشتیاں کے نواحی علاقے میں آوارہ کتوں کے حملہ سے جاں بحق ہونے والی12 سالہ طالبہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ سمیت دیگر افسران اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔معصوم جان کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار، ذمہ دار کون؟۔
طالبہ جاں بحق

