لاہور (این این آئی) حکیم الامت’ شاعر مشرق’ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 149واں یوم ولادت آج (بروزسوموار)
9 نومبر کوملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہو گی ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں علامہ اقبال کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے خصوصی تقریبات اور سیمینارز بھی منعقد ہوں گے جن میں مقررین علامہ اقبال کی زندگی’ شاعری اور پاکستان کے قیام کے لئے جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج اور سٹیٹ بینک آف پاکستان بھی یوم اقبال کے موقع پر بند رہیں گے۔

