نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)بھارت میں بڑھتی ہوئی عوامی اور سیاسی مخالفت نے مودی حکومت کے جابرانہ رویے اور آمرانہ پالیسیوں کو بے نقاب کر دیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا” نے اپنی ایک رپورٹ میں ہاہے کہ ریاست جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے 40 لاکھ طلباء کے احتجاج کو عوامی بے چینی کا واضح ثبوت قرار دیاہے۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کی پالیسیاں کسانوں، نوجوانوں اور اقلیتوں سمیت تمام طبقات کیلئے معاشی و سماجی استحصال کا باعث بن رہی ہیں۔مودی حکومت عوامی مفاد کو پسِ پشت ڈال کر مسلسل عوام دشمن اقدامات اور پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ وہ اپنے دوستوں اور چندسرکایہ داروں کو خوش کرنے کے لئے ملکی مفادات کو نظرانداز کررہی ہے۔ عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں غم وغصہ بڑھ رہاہے اورآئے روز ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ بھارتی عوام بی جے پی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی عوام میں مسلسل پنپتا ہوا غم وغصہ اوربے چینی بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی بڑی خانہ جنگی کا اشارہ دیتی ہے۔ مبصرین کاکہنا ہے کہ بی جے پی حکومت اپنی ناکامیوں اورجرائم کو چھپانے کے لئے احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ اظہاررائے کی آزادی کو بھی دبانے کی کوشش کررہی ہے۔ اسی لئے حزب اختلاف کے ساتھ ساتھ صحافیوں اورانسانی حقو ق کارکنوں کو نشانہ بنارہی ہے۔
مودی بغاوت
بریکنگ نیوز
- اڈیالہ جیل میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا
- مودی سرکار کیخلاف ملک گیر بغاوت کی لہر خانہ جنگی کی گونج
- نئی دہلی:مودی حکومت کے خلاف مظاہرے میں شریک طلبہ نعرے لگا رہے ہیں۔
- پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کا وفد گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کر رہا ہے۔
- لاہور،خواتین پر تشدد اور استحصال کرنے والے تین ملزمان گرفتار،مقدمات درج
- نسٹ کی کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگزمیں جنوبی ایشیا میں دوسری پوزیشن
- صحت و تعلیم میں اصلاحات سے ترقی کے موقع پیدا کیے جا سکتے: یاسر نیازی
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،7 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
- اٹک شہر کے مختلف ہوٹلوں میں مبینہ منافع خور مافیا کا راج
- پیرس:پاک امریکہ’ شکاگو چیمبر کے صدر نوید انور اور نائب صدر عامر حنیف کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال۔
- اسلام آباد:ایل پی جی آکشن کمیٹی اجلاس کا انعقاد۔
- ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون جاں بحق
- مری بس اسٹینڈ کے قریب ایلیٹ پولیس کی گاڑی بے قابو
- بھارتی پولیس نے بانڈی پور میں مزید دو افراد گرفتار کر لیے
- کیمروں کی مدد سے واسا کی لوہے کی جالیاں چوری کرنے والی گاڑی پکڑ لی گئی
- کراچی، فائرنگ سے ڈاکٹر قتل اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج
- نیوٹان پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- پنجاب حکومت کاساتذہ کی کارکردگی کی نگرانی مزید سخت کر فیصلہ
- معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم ابرار کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
- ماہ اکتوبر میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والی خشکی سے وبائی بیماریاں پھیل گئی
