پیرس (این این آئی)فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک چوتھے مرحلے میں داخل ہوگئی۔دوسری جانب فرانسیسی وزیراعظم نے پیر کو مزدور تنظیموں اور کاروباری شعبے کے نمائندوں سے مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک چوتھے مرحلے میں داخل ہوگئی ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے جن میں ڈیڑھ لاکھ افراد شریک ہوئے، مظاہرین نے اس موقع پر جلائو گھیرائو بھی کیا گیا۔ دوسری جانب فرانسیسی وزیراعظم نے پیر کو مزدور تنظیموں اور کاروباری شعبے کے نمائندوں سے مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔
فرانس میں مہنگائی ‘ حکومتی پالیسیوں کیخلاف مظاہرے جاری

