Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران معاہدے کیلئے بے تاب دوبارہ حملوں کا امکان انتہائی کم ٹرمپ
    • مہنگائی کم کریں نواز کی شہباز کو ہدایت ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ع معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا راشد منیر ورک گوجرانوالہ چیچہ وطنی سے اسد حنیف کامیاب
    • انڈر 19 ایشا کپ پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا
    • فرانس میں مہنگائی ‘ حکومتی پالیسیوں کیخلاف مظاہرے جاری
    • ٹی وی پر بابری مسجد کو منہدم ہوتا دیکھ کر میں روپڑی :سونیا گاندھی
    • آوارہ کتے طالبہ کو نوچ کر کھاتے رہے، تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی جاں بحق
    • رایئونڈ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر
    • دنیا بھر میں ہندو برادری نے دیوالی کا تہوارر روایتی جوش و جذبے سے منایا
    • بینک ، مالیاتی ادارے آج بند رہینگے
    • فضائی آلودگی: لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا
    • رائیونڈ:تبلیغی اجتماع کے آخری روز مندوبین اختتامی دعا میں شریک ہیں۔
    • نئی ممکنہ حکومت اسرائیلی سلامتی کیلئے خطرہ ہوگی،نیتن یاہو حکومت سازی رو کنے کیلئے سرگرم
    • علامہ اقبال کا 149واں یوم ولادت آج منایا جائیگا، عام تعطیل ہو گی
    • میرا خیال ہے پاکستان میں انتظامی صوبے بنائے جائیں خواجہ آصف
    • وی آئی پی دورہ پر امتحان ملتوی مریم نواز برہم ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا
    • ریاض پر 2 بیلسٹک 2کروز میزائل حملے ناکام
    • لاہور:وزیراعظم محمد شہبازشریف پی ایم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر سکیم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے ٹرائل کیلئے فیس لیس عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ
    • اڈیالہ جیل میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مہنگائی کم کریں نواز کی شہباز کو ہدایت ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ع معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

    By Khabrain Newsنومبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعظم شہباز شریف نے پار ٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پرنوازشریف نے ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک پہنچایا جائے،مہنگائی پر قابو پانا ہی عوام کو ریلیف دینے کا اصل طریقہ ہے ۔ نواز شریف نے کہاکہ ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جن سے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں کم رہیں۔ مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے کہ ہمیشہ ایسی پالیسیاں بناتی ہے جن کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے۔دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی چھٹی سالگرہ پر صدر الہام علیوف اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 8نومبر آذربائیجان کی قوم کی جرأت، عزم اور قربانیوں کی تاریخی یادگار ہے۔وزیر اعظم ہائوس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان نے تقریبا تین دہائیوں بعد اپنی علاقائی سالمیت بحال کی، آذربائیجان کی کامیابی شہدا کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے، آذربائیجان کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بھی آذربائیجان کے ساتھ کھڑا تھا اور ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستی اور برادرانہ تعلقات ناقابلِ شکست ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال باکو میں یومِ فتح کی پریڈ میں صدر الہام علیوف کے ہمراہ شرکت کا اعزاز حاصل ہوا، باکو میں یومِ فتح کی پریڈ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاس تھی۔انہوں نے نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان ترقی کی نئی منازل طے کرتا رہے، جنوبی قفقاز خطہ پائیدار امن اور مشترکہ خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر کے نام اپنے پیغام میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف 10نومبر کو اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 31 میں شرکت کے لیے ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں ان کی مختلف عالمی رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم 13 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور بعض وفاقی وزرا ء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔وزیراعظم کی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی صورتحال، خصوصاً مشرق وسطی میں جاری تنازع اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دیگر شریک رہنمائوں سے بھی دوطرفہ دلچسپی کے امور پر بات چیت متوقع ہے۔ترکیہ 9 سے 20 نومبر تک کوپ 31 کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ عالمی رہنماں کا سربراہی اجلاس 11 اور 12 نومبر کو انطالیہ میں ہوگا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اس اجلاس کی میزبانی کریں گے۔کانفرنس میں مختلف ممالک کے سربراہان، حکومتی نمائندے، ماحولیاتی مذاکرات کار اور عالمی اداروں کے عہدیدار شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ماحولیاتی مالی معاونت، صاف توانائی کی جانب منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے باضابطہ وفد بھیجنے کا امکان نہیں تاہم امریکی کانگریس کے ارکان اور کاروباری نمائندے شریک ہو سکتے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان نہیں اور بھارت وزارتی سطح کا نمائندہ بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔دریں اثناء وزیراعظم یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون سکیموں کے تحت ذاتی قرضوں کی حد 75لاکھ روپے سے بڑھا کر اڑھائی کروڑ روپے اور عمر کی حد بھی 21سے کم کرکے 18سال کردی گئی، 30فیصد قرضے خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون سکیموں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں لون سکیم کے تحت نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی اور سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون سکیموں کے تحت ذاتی قرضوں کی حد 75لاکھ روپے سے بڑھا کر اڑھائی کروڑ روپے کر دی گئی ہے جو آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے، رواں سال ان سکیموں کے تحت نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 292ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے کاروباری اور زرعی سرگرمیوں میں مالی معاونت کے موثر انتظامات پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، کاروبار کے مواقع فراہم کرنے اور زرعی شعبے میں ان کی شمولیت بڑھانے کے حوالے سے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قرضوں کی فراہمی کے پروگرام میں خواتین کے لیے 30فیصد قرضے مختص کیے جائیں تاکہ انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے اور کاروباری سرگرمیوں میں ان کی شمولیت بڑھانے کے مواقع میسر آئیں۔وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے قرض حاصل کرنے کی کم از کم عمر کی حد 21سال سے کم کرکے 18سال کرنے کی ہدایت کی تاکہ نوجوانوں کو کم عمری میں ہی کاروبار شروع کرنے اور زرعی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) نوجوانوں کو کاروبار کے آغاز، رہنمائی، کاروباری مشاورت اور تکنیکی معاونت سمیت اسکیم کے تحت ہر ممکن معاونت فراہم کرے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو نوجوانوں میں ان سکیموں، دستیاب مواقع اور حکومتی اقدامات سے متعلق ملک گیر سطح پر وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انہیں باعزت و پیداواری روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جنوری 2023 سے لے کر اب تک 581341 نوجوانوں کو قرضہ فراہم کیا گیا ہے جو کہ پچھلے دس سال کی نسبت 10گنا زیادہ ہے، اس دوران 313.9ارب روپے کے قرضہ جات دیئے جاچکے ہیں، 2026-27 کے دوران 266700نوجوانوں کو 292بلین قرضہ دینے کا تخمینہ ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ نوجوانان رانا مشہود احمد خان اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی نے شرکت کی۔
    شہباز شریف

    Khabrain News

      Keep Reading

      ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا راشد منیر ورک گوجرانوالہ چیچہ وطنی سے اسد حنیف کامیاب

      آوارہ کتے طالبہ کو نوچ کر کھاتے رہے، تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی جاں بحق

      رایئونڈ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.