کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ کرکے صرف جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کا حق مارا ہے، اسٹیبشلمنٹ نے شہر پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا جو کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں جانتے۔یہ بات انہوں نے ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت رفاہ عام چوک، ملیر ہالٹ میں ماڈل محلہ اور سڑکوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر جماعت اسلامی ضلع ایئرپورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، ٹان چیئرمین ماڈل کالونی ظفر احمد نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باوجود جماعت اسلامی کے ٹانز نے اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کاموں کے راستے نکالے ہیں، گلیوں کی تعمیر، پارکوں کی بحالی، سڑکوں کی صفائی اور کچرا کنڈیوں کی بہتری کے کام کیے جا رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے دوران جب ہم ان علاقوں میں آئے تھے تو ہر طرف مٹی، ٹوٹے راستے اور گڑھے نظر آتے تھے، لیکن آج یہاں پیور بلاکس لگائے جا رہے ہیں، صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنایا گیا ہے اور عوامی سہولیات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
حافظ نعیم
