تازہ تر ین

ویمنز ہاکی ورلڈ کپ سپین نے جنوبی افریقہ پر گولز کی بارش کر دی

لندن(سپورٹس ڈیسک) ویمنزہاکی ورلڈ کپ میں سپین نے جنوبی افریقہ کو آﺅٹ کلاس کردیا اور7-1سے فتح نام کرلی۔آئرلینڈنے بھارت کو سخت مقابلے کے بعد1-0سے ہراکر کوارٹرفائنل کےلئے اپنی نشست کنفرم کرلی۔لندن میں جاری ویمنزہاکی ورلڈکپ کے گروپ سی میں سپین اورجنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا۔دونوں ٹیموں کواپنے ابتدائی میچزمیں شکست کاسامنا کرناپڑاتھا۔کھیل کے دوسرے منٹ میں ہی رائیرانے گول کرکے سپین کو 1-0کی برتری دلادی۔11ویں منٹ میںبیرٹا بونیسٹرنے گول داغ کربرتری دوگناکردی۔دوسرے کوارٹرمیں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔تیسرے کوارٹرکے 5ویں منٹ میںکارالی نے خساراکم کیامگراس کے بعدکھیل پر سپینش ٹیم چھائی رہی اور5گول کردئیے اورمقابلہ7-1سے جیت لیا۔فاتح سائیڈکی جانب سے کارلوٹا ، بیرٹا اور رائیرا نے 2،2 گول کیے۔یہ میگا ایونٹ میں سپین کی پہلی کامیابی ہے۔گروپ بی کے میچ میں آئرلینڈنے بھارت کو 1-0سے ہراکر کوارٹرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔میچ کاواحدگول پہلے کوارٹرمیں اینانے سکورکیا۔آئرش ٹیم 2میچزجیت کرگروپ میں سرفہرست ہے۔بھارتی ٹیم کوابھی تک صرف 1پوائنٹ ملا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain