تازہ تر ین

فضل الرحمان سمیت کے پی کے میں پارٹی سربرہان کی شکست اصل حقائق سامنے آگئے

لاہور (ویب ڈیسک )پاکستان کے عام انتخابات میں جہاں پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق دیگر پارٹیوں کے امیدواروں پر واضح برتری حاصل کی ہے وہاں اسی صوبے سے ملک کی چھوٹی بڑی، بہت سی سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کو بھی زیادہ تر پی ٹی آئی ہی کے امیدوارں کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔پارٹی سربراہان جو آبائی حلقوں سے بھی ہار گئےانتخابات میں جیپ چلی نہ شیر دھاڑامولانا فضل الرحمان، جمعیت علمااسلامگذشتہ کئی دہائیوں سے انتخابات میں جیتنے والے جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فصل الرحمان بھی اپنے آبائی علاقہ ڈی آئی خان کے دو حلقوں این اے 38 اور این اے 39 سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے لیکن دونوں ہی حلقوں سے وہ ہار گئے ہیں۔
اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے علی امین خان نے 80236 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان 45457 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔اسی طرح پی ٹی آئی ہی کے امیدوار محمد یعقوب شیخ نے 5511 ووٹ لے کر حلقہ این اے 39 میں فضل الرحمان کو شکست دی ہے جبکہ مولانا 4076 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain