تازہ تر ین

ہائی پرفارمنس کیمپ میں وکٹ کیپرگیندلگنے سے زخمی

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لگائے گئے ہائی پرفارمنس کیمپ کے دوران کھلاڑی گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہو گیا۔لاہور میں پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ کے دوران وکٹ کیپر شہباز احمد کو گردن پر گیند لگ گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بالر کا گیند ایک بانس کے بعد وکٹ کیپنگ کے دوران گردن پر لگا جس سے شہباز احمد نیم بےہوش ہو گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز احمد کو اسٹریچر کی مدد سے گرانڈ سے باہر لے جایا گیا۔بعدازاں وکٹ کیپر شہباز احمد کو فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں احتیاطی طور پر ان کا ایم آر آئی بھی کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع بتاتے ہیں کہ شہباز احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain