تازہ تر ین

چیف جسٹس ثاقب نثار کی 8سالہ نواسی نے ڈیم فنڈ کیلئے عیدی کے 7ہزار 30روپے جمع کرادیئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ دیا میر بھاشا ڈیم پاکستان کے لیے نا گزیر ہے ،ہم نے جب اس ڈیم کے حوالے سے فیصلہ کیا تو اس کے خلاف سازشیں شروع ہو گئی ہیں،ڈیم پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ہے ،یہ ہماری زندگی ہے ،کالا باغ ڈیم بھی تمام صوبوں کے اتفاق رائے کے بعد بننا چاہیے۔ملتان ہائی کورٹ بار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ میری بیٹی امریکہ سے آئی ہوئی تھی ،اس نے صبح پانچ بجے کی فلائٹ سے واپس جانا تھا ،میں اپنی بیٹی کو رات کو ملا اور کہا کہ صبح میں نے کہیں جانا ہے تو اب میں سونے جا رہا ہوں ،جب میں اپنے بستر پر گیا تو میرے کمرے میں میر ی آٹھ سالہ نواسی آگئی ،اس نے مجھے ایک لفافہ دیا ،اس لفافے میں ساتھ ہزار 30روپے تھے اور بعض نوٹ دس اور بیس روپے کے بھی تھے جس سے پتہ چل رہا تھا کہ اس بچی نے عید ی کے پیسے ڈیم فنڈ کے لیے اکٹھے کیے۔میری نواسی نے مجھے کہا کہ یہ پیسے ڈیم فنڈ کے لیے ہیں ،اس آٹھ سالہ بچی کو ڈیم کی اہمیت کا اتنا اندازہ نہیں ہو گا لیکن شائد اللہ نے اسے ہدایت دی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain