لاہور(ویب ڈیسک) ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مختلف ممالک میں اجلاس ہوا جس کے بعد ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی دارالسلام اور یونان میں چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں ہفتے کو چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد سرکاری طور پر اعلان کیا گیا کہ یکم ذوالحجہ 13 اگست بروز پیر اور عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔سعودی عرب نے پہلے ہی عید الاضحیٰ کے لیے 11 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے 5 یوم کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے تاہم ان دونوں ملکوں کی جانب سے سرکاری سطح پر چاند کی رویت کا کوئی اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔
