تازہ تر ین

سعودی فرمانروا کی انتخابات میں کامیابی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مبارکباد

ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 25 جولائی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے تہنیتی پیغام میں عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی عمران خان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان 18 اگست کو ایوان صدر میں بطور وزیر اعظم حلف اٹھائیں گے۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد سب سے پہلے سعودی عرب کے سفیر نے ہی عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے عمران خان کی وکٹری سپیچ کی بھی تعریف کی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain