اسلام آباد، ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلیمان نے تحریک انساف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے رہنما تحریک انصاف نعیم الحق کے مطابق سعودی ولی عہد نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا شہزادہ محمد بن سلیمان نے عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی۔ سعودی ولی محمد نے عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ہم پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں مستحکم کاروباری تعلقات چاہتے ہیں پاکستان میں معاشی کاروباری امکانات وسیع اور روشن ہیں عمران خان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی زیر نگرانی کرپش کیخلاف موثر مہم چلائی گئی۔ درست اور مفید گورننس کرپشن کے خاتمہ کے ساتھ ہیں ممکن ہے ولی عہد کے تجربات سے استفادہ کرینگے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔ 71ویں یوم آزادی کے موقع پر متوقع وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ ہی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس یوم آزادی پر میرے دل میں امید کا ایک عظیم چراغ روشن ہے، اقرباپروری اوربدعنوانی کے باعث ملکی معیشت کو سنگین بحران کا سامنا ضرور ہے، تاہم مجھے یقین ہے کہ اگر ہم نے اتحاد کادامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد واقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے 1932میں لندن میں منعقد ہونے والی گول میزکانفرنس کی تاریخی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گول میزکانفرنس کی تاریخی تصویر میں قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے ساتھ میرے خالو ڈاکٹر جہانگیر خان اور میری والدہ کے چچا زمان خان(جن کے نام سے زمان پارک منسوب ہے) بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ترکی کیلئے امید ظاہر کی ہے کہ ترکی نے ہمیشہ مشکلات کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے توقع ہے کہ ترکی معاشی چیلنجز سے نمٹ لے گا ان خیالات کا اظہار عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ اپنے سمیت تمام پاکستانی کی جانب سے ترکی صدر رجب طیب اردوان اور ان کی عوام کیلئے دعاگو ہوں کہ ترکی معاشی چیلنجز سے نمٹ کر کامیابی سے ہم کنار ہوگا کیونکہ ترکی ماضی میں بھی روایت رہی ہے کہ ترکی نے ہمشیہ مشکلات کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔