پاکستان (ویب ڈیسک)سمیت دنیا کے مخلتف ممالک میں زمین سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جارہا ہے۔ یہ دن ہر سال 22 اپریل کو دنیا کے 192 ممالک میں منایا جاتا ہے جس کی ابتدا 48 برس قبل 1970 میں امریکی سینیٹر گیرولڈ نیلسن نے کی، جن کا عزم ماحول کو صاف ستھرا رکھنا تھا۔ارتھ ڈے منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو پہنچنے والے نقصان سے محفوظ بنانا اور لوگوں میں آگہی اور زمین سے محبت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ فضائی آلودگی کا خاتمہ درخت لگا کر کیا جاسکتا ہے کیوں کہ درخت آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔زمین سے محبت کے اظہار کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ارتھ آور منایا گیا۔ فضائی آلودگی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے جس کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔اس سے قبل گزشتہ ماہ 24 مارچ کو ارتھ آور بھی منایا گیا تھا جس میں پاکستان سمیت 88 ممالک کے 4 ہزار شہر اور قصبوں نے اس مہم میں حصہ لیا تھا تاکہ کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جاسکے۔