تازہ تر ین

ایشین گیمز جاپان اور جنوبی کوریا فٹبال فائنل میں

جکارتہ(سپورٹس ڈیسک) جاپان اوردفاعی چمپئن جنوبی کوریا کی ٹیمیں ایشین گیمز2018ءکے فٹبال فائنل میں پہنچ گئیں۔سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارت اورویت نام کوشکست کاسامنا کرنا پڑا ۔ جکارتہ اورپالم بینگ میں جاری 18ویں ایشین گیمزکے سلسلے میں پیکن سیری سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چمپئن جنوبی کوریانے ویت نام کیخلاف عمدہ کھیل کامظاہرہ کیا ۔7ویں منٹ میں لی سونگ وونے گول داغ کرکورین ٹیم کو سبقت دلائی۔28ویں منٹ میں ہوانگ یوئی نے برتری دوگناکردی۔ہاف ٹائم پر کوریاکو2-0کی سبقت حاصل تھی۔55ویں منٹ میں لی سونگ وو نے ایک بارپھرگیندکوجال میں پہنچادیا اور سبقت 3-0 کر دی ۔ 70 ویں منٹ میں یونگ نے گول کرکے خساراکم کیااوردفاعی چمپئن نے 3-1سے فتح سمیٹ کرگولڈمیڈل معرکے کےلئے کوالیفائی کرلیا۔دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے سخت مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارت کو1-0سے مات دی۔کھیل کافیصلہ کن گول یوئیڈانے 78ویں منٹ میں سکورکیا۔\گولڈمیڈل کےلئے جاپان اورجنوبی کوریا کے درمیان مقابلہ ہفتے کوہوگا۔کانسی کے تمغے کےلئے ویت نام اورمتحدہ عرب امارت آمنے سامنے ہونگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain