Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مس یونیورس پاکستان کی نمائندگی کرنے والی مصباح ارشد جذباتی پیغام وائرل
    • فاسٹ بولر نسیم شاہ انجرڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سے باہر ہوگئے
    • میئر ممدانی کا پہلا آپریشن کامیاب ہسپتال سے گھر آ گئے
    • بارہمولہ،سڑک حادثے میںایک ہی خاندان کے چار افراد جاںبحق
    • جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی، اطلاق ہوگیا
    • بھارت میں سائبر فراڈ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 164 غیرملکی شہری بازیاب
    • امریکہ اسرائیل ذمہ دار ہیں میناب سکول پر حملہ کبھی نہیں بھولیں گئے مسعود پز شکیان
    • پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر نئے صوبوں پر ریفرنڈم ممکن نہیں، سینیٹر افنان اللہ خان
    • مولانا فضل الرحمان کا قریبی ساتھی امان اللہ غیر ملکی شہری شناختی کارڈ منسوخ گھر سیل تحقیقات شروع 
    • مولانا اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبر بے بنیاد’ جھوٹی :پولیس
    • لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپر براجمان
    • حوثی ملیشیا کا حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے ڈرون تباہ کر دیا
    • اقوامِ متحدہ سربراہ کا کویت پر ڈرون حملے کے سنگین نتائج کا انتباہ
    • بلاول بھٹو قومی سطح کے رہنما اور پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں، مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، نیئر حسین بخاری
    • سندھ کی تقسیم قبول نہیں، مرتے دم تک اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے: شرجیل میمن
    • اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن کا سیل کیا گیا گھر دوسری طرف سی ڈی اے کی جانب سے چسپاں نوٹس
    • ٹرمپ کا پیوٹن سے یورپ بھر میں فوجی جارحیت روکنے کا مطالبہ
    • نئے صوبے بننے چاہییں ابتدا جنوبی پنجاب سے کی جائے سابق ارکان اسمبلیء
    • یمن کے ساحل پر بحری قذاق سیڑھی لگا کر مال بردار جہاز پر سوار ہو رہے ہیں
    • کمشنرکراچی کی جانب سے اجازت نہ ملی ایم کیو ایم کا اتوارکو ریلی منسوخ کرنیکا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فاسٹ بولر نسیم شاہ انجرڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سے باہر ہوگئے

    By Khabrain Newsنومبر 29, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    باہر ہو گئے لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20)کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں، جس کی تصدیق دفاعی چیمپیئن ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان شاداب خان نے کردی ہے۔ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان لیگ مرحلے کے میچ کے ٹاس کے موقع پر شاداب خان نے بتایا کہ نسیم شاہ اب ٹورنامنٹ کے بقیہ مقابلوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔شاداب خان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اور ان کے خیال میں وہ پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں، جو ٹیم کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے یہ بات ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد کہی۔نسیم شاہ کو پیر کے روز شارجہ واریئرز کے خلاف میچ میں انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں ڈیزرٹ وائپرز نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔واقعہ شارجہ واریئرز کی اننگز کے 14ویں اوور کی پانچویں گیند پر پیش آیا، جب نسیم شاہ نے شاندار یارکر پر پال والٹر کو بولڈ کیا، تاہم گیند کرانے کے فورا بعد وہ اپنے فالو تھرو کے دوران لڑکھڑا کر آگے کی جانب گر پڑے۔نسیم شاہ کو گرانڈ میں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کے بائیں گھٹنے پر بڑی مقدار میں پٹی باندھی گئی، تاہم وقفے کے بعد بھی انہیں تکلیف کا سامنا رہا اور بالآخر وہ لنگڑاتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے۔23 سالہ فاسٹ بولر اس انجری کے باعث ٹورنامنٹ میں ڈیزرٹ وائپرز کے تیسرے میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے، جو دبئی کیپیٹلز کے خلاف کھیلا گیا تھا۔ اب کپتان شاداب خان نے ان کی بقیہ میچز میں عدم دستیابی کی تصدیق کردی ہے۔نسیم شاہ رواں سال آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے صرف 2 میچز کھیل سکے، جن میں انہوں نے 18.33 کی اوسط اور 8.04 کے اکانومی ریٹ سے 3 وکٹیں حاصل کیں۔فرنچائز کی جانب سے تاحال نسیم شاہ کی انجری کی نوعیت اور صحت یابی کے دورانیے کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم اس انجری کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے آئندہ اہم مقابلوں میں ان کی شرکت بھی غیر یقینی ہوگئی ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      27-2026پی سی بی نے 8 وومین کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دے دیئے

      رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ پاکستان ساہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست فائنل میں انٹری

      بابر اعظم جہاں بھی کھیلتے ہیں، شائقین کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے پہنچ جاتی ہے:پال والٹر

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.