نیویارک(خبریں ڈیجیٹل) نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی ایڑی کے پٹھے کی سرجری کامیاب، ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ۔صحافیوں کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ کے دوران زخمی ہونے والے 35 سالہ میئر ظہران ممدانی کا آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ میئر کے دفتر کے مطابق ڈاکٹروں نے سرجری کامیابی سے انجام دی، جس کے بعد انہیں اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے جہاں وہ آرام کر رہے ہیں۔ظہران ممدانی نے سرجری سے قبل پہلی بار آپریشن ہونے کے باعث گھبراہٹ کا اظہار بھی کیا تھا۔ شیڈول کے مطابق وہ ہفتہ اور اتوار آرام کریں گے اور پیر سے دوبارہ سرکاری ذمہ داریاں سنبھالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
میئر ممدانی کا پہلا آپریشن کامیاب ہسپتال سے گھر آ گئے

