کراچی (این این آئی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبوں کی تشکیل یا
تقسیم کا فیصلہ اسمبلیوں نے کرنا ہے، سندھ اسمبلی اپنا حتمی فیصلہ دے چکی ہے اور سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں، مرتے دم تک اسی مؤقف پر قائم رہیں گے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب میں بھی وہی بات کی جا رہی ہے جو سندھ میں کی جا رہی ہے۔ اگر پنجاب اسمبلی نئے صوبوں کے قیام کو قبول نہیں کرتی تو ہمیں بھی یہ قبول نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبوں کے مستقبل سے متعلق فیصلے منتخب ایوانوں میں ہونے چاہئیں۔
سندھ کی تقسیم قبول نہیں، مرتے دم تک اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے: شرجیل میمن

