تازہ تر ین

زرداری اعتزاز اور شہباز شریف کے نام پر ڈٹ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا فضل الرحمن کی آصف زرداری سے ملاقات بے نتیجہ رہی۔پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کا نام بطور صدارتی امیدوار واپس لینے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں زرداری ہاﺅس میں وفد کے ہمراہ آصف زرداری و دیگر پی پی رہنماﺅں خورشید شاہ‘ شیری رحمان‘ قمر زمان کائرہ و دیگر سے ملاقات کی اور انہیں اپنی بات پر قائل کرنے کی کوشش کی۔مولانا کا اصرار تھا کہ انہیں صدارتی انتخاب میں ووٹ دیا جائے اور اعتزاز احسن کا نامواپس لے لیاجائے۔پیپلزپارٹی رہنماﺅں نے مولانا فضل الرحمان کے تمام دلائل مسترد کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کردیا۔ مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی سے جواب ملنے کے بعد لیگی صدر شہبازشریف سے رابطہ کرینگے اور انہیں صورتحال سے آگاہ کرینگے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف کو پیغام پہنچایا کہ آصف علی زرداری اعتزاز احسن کو بطور صدارتی امیدوار دستبردار نہیں کرنا چاہتے۔ مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف کو ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیتے ہوئے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے آ پکو منانے کا کہا ہے آصف زرداری اعتزازاحسن کی حمایت کی درخواست کررہے ہیں۔ اپوزیشن کے تقسیم ہونے سے فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اعتزاز احسن پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار ہیں پیپلزپارٹی کسی صورت ان کا نام واپس نہیں لے گی مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات میں یہ موقف ان کے سامنے رکھا ہے انہوںنے اپنا موقف پارٹی چیئرمین کے سامنے رکھا۔ شہبازشریف سے کہاہے کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اب ان کے جواب کا انتظار ہے مولانا فضل الرحمن سے بھی کہا ہے کہ اعتزاز احسن سے معتبر کوئی نام صدارتی امیدوار کے لئے نہیں ہے۔ مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، اپوزیشن کا ایک امیدوار ہو تو اپ سیٹ ہوسکتا ہے۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے جے یو آئی سربراہ کو گرین سگنل دے دیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ اپوزیشن کا ایک امیدوار ہو تو صدارتی الیکشن میں اپ سیٹ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں کی تائید حاصل ہے، سربراہ جے یو آئی کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ ادھر صدارتی الیکشن میں متفقہ امیدوار لانے کیلئے اپوزیشن کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain