اسلام آباد(ویب ڈیسک) چین کے وزیرخارجہ وانگ ڑی تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ، صدر، وزیراعظم عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد کسی بھی چینی اعلیٰ شخصیت کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
