تازہ تر ین

پاکستان بحریہ کے نئے پرومو نے دشمنوں کے دلوں پر ہیبت طاری کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک بحریہ کی جانب سے یوم بحریہ کے موقع پرنیا پرومو جاری کردیا گیا جس میں معرکہ دوارکا کی یاد کو تازہ کیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معرکہ دوار آپریشن میں دشمن کے نہایت اہم دوارکا ریڈارسٹیشن کوتباہ کردیاگیاتھااور پاک بحریہ کے بیڑے نے دشمن کواسی کے پانیوں میں مقید کردیا تھا۔نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کا کہنا تھا کہ” آپریشن دوارکا“ ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، آج کا دن دفاع وطن کے لیے جذبے کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے ،پاک بحریہ کے جوانوں اورافسران کی شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن آٹھ ستمبرکا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain