تازہ تر ین

ن لیگی عیاشیاں سامنے لائینگے : عمران خان

اسلام آباد(آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت چین پا کستان اقتصا دی را ہداری (سی پیک )منصوبوں کی عمل داری کےلئے پرعزم ہے، چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور ہے،چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی قیادت پاکستان کی نئی حکومت کیلئے بہترین خواہشات رکھتی ہے، چینی وزیر خا رجہ وا نگ ای نے کہا کہ چینی قیادت نئی حکومت کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، جو کہ دونوں ممالک کی دوستی کے مابین ایک بہترین ماڈل ہے، سی پیک دونوں ممالک کی عوام کیلئے بہترین فوائد کا حامل ہے ،اتوار کو چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے وفد کے ہمراہ وز یر اعظم عمران خان سے ملا قات کی ، ملا قات میں با ہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی و بین الاقوامی امور پرتبا دلہ خیا ل کیا گیا ،ملا قات کے بعد جا ری کیئے جا نے والے اعلا میہ میں کہا گیا ہے کہ دو نو ں مما لک نے پا ک چین دوستی کو مز ید مستحکم کر نے پر اتفا ق کیا گیا ، اعلامیہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ کی منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی، ملا قات میں چینی وزیر خا رجہ نے کہا کہ چینی قیادت پاکستان کی نئی حکومت کیلئے بہترین خواہشات رکھتی ہے، چینی قیادت نئی حکومت کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، جو کہ دونوں ممالک کی دوستی کے مابین ایک بہترین ماڈل ہے، سی پیک دونوں ممالک کی عوام کیلئے بہترین فوائد کا حامل ہے، انہوں نے چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ کی جانب سے عمران خان دورہ چین کی دعوت بھی دی ، ملاقات میں عمران خان نے چینی قیادت کی جانب سے بہترین خواہشات کا اظہار کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور ہے۔ عمران خان نے چینی وزیراعظم کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے موقع پر مبارکباد کیلئے کیے جانے والے فون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے دورہ کیلئے دعوت ملنا خوش آئندہے وہ چینی قیادت سے ملنے کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سی پیک منصوبوں کی عمل داری کےلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح نے ملاقات کی اور عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے، پیٹرولیم ، زراعت اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیراطلاعات عواد بن صالح نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سعودی وزیراطلاعات نے وزیراعظم عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سعودی وزیرنے اپنی قیادت کی جانب سے نئی حکومت سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا اور وزیردفاع کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور پائیدار تعلقات ہیں۔ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔ پیٹرولیم ، زراعت اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی پی ٹی آئی کے رہنماﺅں کو ڈیم فنڈ کیلئے مو¿ثر مہم چلانے کی ہدایت۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈیم فنڈ تشہیری مہم بیرون ملک، سوشل میڈیا اور مقامی طور پر چلائی جائے گی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی کو اجاگر اور سابق حکمرانوں کی عیاشیاں قوم کے سامنے لائی جائیں جبکہ سابق وزیر اعظم کے زیر استعمال گاڑیوں تک میڈیا کو رسائی دی جائے گی وزیر اعظم نے ن لیگ، پی پی حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لینے کی ہدایت کی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain