اسلام آباد (صباح نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سعودی سفیر سے سعودیہ عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے بارے میں بات کی ہے، انہوں نے کہاکہ جلد انتخابات سے نتائج سے متعلق مجوزہ پارلیمانی کمیشن کے قیام کا اعلان وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ اپوزیشن کی ہر بات سنی جائے گی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا وزیراعظم کے 100روزہ پلان پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔ عوام کو جلد تبدیلی نظر آئے گی۔ اپوزیشن کا احترام کرتے ہیں ان کی ہر بات سنیں گے۔ الیکشن پر اپوزیشن کے مطالبے پر پارلیمانی کمیشن کا اعلان وزیراعظم کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ نے دورہ پارلیمان کے موقع پر دوطرفہ تعاون کے بارے میں بات چیت کی اپنی پہلی تنخواہ ڈیم کی تعمیر کیلئے عطیہ کرچکا ہوں۔ پاکستانی ڈیم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ چینی وزیر خارجہ نے پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اکنامک زون بننے سے روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔ پاکستان کی عوام کو جلد تبدیلی نظر آئے گی۔