تازہ تر ین

مدارس کا نصاب تبدیل کرنیکی ٹھان لی؟

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکومت مدارس کا نصاب بدلنے پر غور کر رہی ہے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کئی طرح کے تعلیمی ادارے اور نصاب موجود ہیں جن کی وجہ سے معاشرے میں تقسیم پیدا ہو رہی ہے، موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں بنیادی نصاب تعلیم ایک ہو جائے، سرکاری سکولوں، پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ کو مختلف اقسام کی اسناد کے بجائے ایک جیسی ڈگری ملے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی نصاب تعلیم ایک ہونے کے بعد بھی مدارس کو اپنی مرضی کے کورس پڑھانے کی اجازت ہو گی، وہ بچوں کو حسب روایت دینی تعلیم دے سکیں گے، حکومت اس سلسلے میں مدارس سمیت تمام حلقوں سے بات کریگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain