تازہ تر ین

امریکہ افغان مسئلہ میں ایسا پھنسا ہے وہ نگل سکتا ہے نہ اگل سکتا ہے، توصیف خان، بھارت کے ساتھ پاکستان کی مسئلہ کشمیر سمیت دیگر ایشوز پر بھی نہیں بنتی، عابد کمالوی ، پاکستان چین، ایران اور افغانستان سے بھی بہتر تعلقات چاہتا ہے، میاں حبیب ، امریکہ کیلئے بہت کچھ کرنے کے باوجود ہمیں اس سے کچھ نہیں ملا، امجد وڑائچ ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار عابد کمالوی نے کہا ہے کہ امریکہ کی منافقتیں ماضی میں سامنے آ چکی ہیں ہمیں چین کے ساتھ باوقار خارجہ پالیسی ترتیب دینا ہو گی۔ صورتحال ایسی ہے بھارت کے ساتھ ویسے ہی پاکستان کی کشمیر کے مسئلے سمیت دیگر ایشوز پر بنتی نہیں۔امریکہ بے ایمان قسم کا دوست ہے جو کبھی بھی دھوکہ دے جاتا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب صرف اپنا مفاد دیکھنا ہو گا۔اگر سی پیک پر کام ہو چکا تو ردوبدل مشکل ہے۔گیس کمپنی کو خسارے سے نکالنا نئی حکومت کا امتحان ہو گا۔ کالم نگارامجد وڑائچ نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے دورے کی ٹائمنگ بہت اہم تھی۔امریکن وزیر خارجہ کے دورے کے بعد چینی وزیر خارجہ آئے۔ایک طرف اگر دنیا میں امریکہ ہے تودوسری ابھرتی طاقت چین ہے۔پاکستان نے امریکہ کے لئے بہت کچھ کیا لیکن امریکہ سے ہمیں کچھ نہیں ملا۔پاکستان کو نئے دوستوں کی ضرورت ہے۔امریکہ نے ہمیشہ وعدہ خلافی کی۔امریکہ بھارت کے ذریعے چین کو روکنے کی کوشش میں ہے۔سی پیک پر سکیورٹی کا ایشو حل ہو گیا ہے،روٹ میں ردوبدل بڑا ایشو نہیں۔کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے اس میں کوئی شک نہیں چین ہمارا دوست ہے۔ نو منتخب صدرعارف علوی نے ایک روز قبل ہی حلف اٹھایا اور ان کے حلف اٹھانے کے بعد چینی وزیر خارجہ ان سے سب سے پہلے ملے۔امریکہ افغان مسئلے میں ایسا پھنسا ہے نہ نگل سکتا ہے نہ اگل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے کھاد سیکٹر کو سبسڈی دینے کی خبریں آ رہی تھیں سوشل سیکٹر میں سوال اٹھنا شروع ہو گیا کہ جن کھاد کمپنیوں کام نام لیا جا رہا ہے یہ ہیں کن کی۔سعودی میں پٹرول نکلتا ہے اس لئے بہت سستا ہے پاکستان میں گیس نکلتی ہے لیکن یہاں سستی کیوں نہیںپیسہ کس کو جاتا ہے۔ کالم نگارمیاں حبیب نے کہا کہ پاکستان سب ہمسایہ ملکوں سے بہتر تعلقات رکھنا چاہتا ہے خاص طور پرچین سے، ایران اور افغانستان سے بھی بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔بھارت تو ابھی تک پاکستان کو قبول ہی نہیں کرتا ،وہ اپنی بالا دستی چاہتا ہے۔امریکہ نے بھی آنکھیں دکھانا شروع کر دیں لیکن پاکستان کے اور بھی دوست ہیں۔امریکہ افغانستان میں بری طرح پھنس گیا ہے دنیا کی سب سے مہنگی جنگ افغانستان میں لڑی جارہی ہے۔بھارت سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔معیشت بہتر بنانے کے لئے بہرحال ٹیکسز لگانے پڑیں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain