تازہ تر ین

زیادتی کا الزام ، نوجوان پر تھانے کے قریب تشدد ، سر ، بھنویں مونڈ دیں ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

شورکوٹ چھاو¿نی (نامہ نگار)زیادتی کے الزام میں نوجوان کو سر عام تشدد کا نشانہ بنایا اورسر مونڈ دیا،ناک سے لکیریں بھی نکلواتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ چٹیانہ کی حدود میں لڑکے سے بد فعلی کے الزام میں ملوث نوجوان کو پکڑ کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا پھر اس کا سر اور بھوئیں مونڈ دیں ویڈیو بنا کر وائرل کر دی گئی شہزاد نامی نوجوان کو کمسن بچے سے بدفعلی کی کوشش کے الزام میں پکڑ کر پہلے تو خوب درگت بنائی اور پھر پکڑ کر سر اور مونچھیں مونڈ دیں اور ناک سے لکیریں بھی نکلواتے رہے ویڈیو میں کئی نوجوان اس شخص کے پاس کھڑے باری باری سر مونڈ تے رہے ۔یہ واقعہ پولیس تھانہ چٹیانہ کے بالکل قریب پیش آیا جس سے پولیس مکمل طور پر بے خبر رہی اور میڈیا پر خبر آنے کے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور تشدد کا نشانہ بننے والے شخص شہزاد کے گھر پہنچ گئی اور ملوث ملزمان کیخلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain