تازہ تر ین

تھر میں کوئلے کے ذخائر ، رقم ، مشینری نہ ہونے کے باعث کام ادھورا ، چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں تھرکول پاور پراجیکٹ پر بات کی گئی چینل فائیو کی ٹیم تھر کے دورے کے دوران اس پراجیکٹ کی ناکامی اور مختلف سیکشنز کو زیر بحث لائی۔جیالوجسٹ نے بتایا کہ تھر میں 50میٹر تک ریت ہے120میٹرکے بعد کول شروع ہوجاتا ہے۔ڈرل انجینئر ادیب نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے فنڈنگ نہ ہونے کے باعث کام تاخیر کا شکار ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم پندرہ دن میں ایک کنواں کھود لیتے ہیں جس کی گہرائی 180میٹر تک ہوتی ہے۔ہمارے پاس صرف تین ڈرلز ہیں جو ناکافی ہیں۔ دیگر تکنیکی سامان کی بھی کمی ہے۔ ایک لائن میں دس کنویں ہوتے ہیں۔تھر میں کوئلے کے بڑے ذخائر موجود وہیں جس کو استعمال کرنے کا مشورہ ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے حکومت کو دیاتھا۔انجینئر ادیب نے بتایا کہ نو ارب کا پراجیکٹ تھا لیکن ابھی تک صرف تین ارب روپے ہی دیے گئے جس کے باعث مشنری بند پڑی ہے۔اگر تھرکول پاورپراجیکٹ مکمل ہو جاتا تو100میگاواٹ بجلی پیداکی جا سکتی تھی۔پروگرام میں بتایا گیا ساہیوال میں کول کا پراجیکٹ لگایاگیا جو زرخیز ترین علاقہ ہے پراجیکٹ کے باعث وہاں کی زرخیزی اور آب و ہوا شدید متاثر ہوئی اس اقدام کو سراہا نہیں گیا کیونکہ اس منصوبے کے باعث آئندہ چندسالوں میں ساہیوال کی زمین بنجر ہوسکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain