تازہ تر ین

غربا کے بچے پھر آگے

لاہور (شفیق چودھری )پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے ، بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جن کیمطابق آدھے سے زیادہ امیدوار امتحانات میں فیل ہو گئے جبکہ تینوں پوزیشنیں غریب گھرانوں کے بچوں نے حاصل کیں ۔ چوکیدار کا بیٹا پہلی ، مکینک کی بیٹی دوسری اور یتیم بچی تیسری پوزیشن لے گئی ۔گذشتہ روز پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنیکی تقریب کا بھی انعقاد ہوا ۔امتحانات میں کل 2 لاکھ 24 ہزار ایک سو 43 امیدوار وں نے شرکت کی جن میں سے 99 ہزار 3 سو 66 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 44.33 فیصد رہا ۔ بی اے ، بی ایس سی سالانہ امتحانات 2018 پارٹ ون میں کل ایک لاکھ 31 ہزار 8 سو 15 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 51 ہزار 9 سو 80 امیدوار کامیاب ہوئے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain