لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناءنے محرم کے احترام میں اپنی 46ویں سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ ثنا 19ستمبر 1972ءکو پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آ غاز پی ٹی وی کے ڈراموں سے کیا اور خوب شہرت پائی ۔اداکارہ نے ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کمپیئرنگ میں بھی نام کمایا ۔عائشہ ثنا پی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیتی رہی ہیں ۔گزشتہ روز انکی 46ویں سالگرہ تھی مگر انہوں نے محرم الحرام کے احترام میں سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی ۔یاد رہے عائشہ ثنا نے اداکاری اور کمپئیرنگ میں بہت نام کمایا وہ اب بھی تقریبات میں دکھائی دیتی ہیں۔
