مکہ المکرمہ (ویب ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسول پر حاضری کے لئے مکہ المکرمہ پہنچے ، انہوں نے عمرہ ادا کیا،اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اپنے عوامی انداز کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں لیکن عمران خان کے دورے کے پہلے سے وہ میڈیا اور عوام کی نظروں سے اوجھل ہیں لیکن اب ان کی تازہ تصاویر سامنے آگئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے ،سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تازہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہوئے۔شیخ رشید کی تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے اور لوگ انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارکبادیں دے رہے ہیں۔واضح رہے وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ سعودی عر ب پہنچے جہاں انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی اورعمرہ ادا کرنے کے بعد خانہ کعبہ میں نوافل ادا کئے ،اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی رہی ،میڈیا پر چلنے والی تصاویر میں شیخ رشید عمران خان کے ساتھ نظر نہیں آئے شہری اس بات پر حیرت میں مبتلا ہیں کہ دونوں مکہ میں موجود ہیں لیکن عمران خان اور شیخ رشید نے ایک ساتھ عمرہ ادا نہیں کیا۔
