نااہل پارلیمنٹیرین جہانگیر ترین کی جانب سےا علیٰ سطحی سرکاری افسران کے اجلاس کی صدارت کا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق نااہل پارلیمنٹیرین جہانگیر ترین کی جانب سے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران کے اجلاس کی صدارت کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری منٹس کے مطابق 13 ستمبر کو جہانگیر ترین نے لائیو اسٹاک ایمرجنسی ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کی، جسے محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق مربوط پالیسی کے لیے منصوبہ ’زراعت کا فروغ اور پانی کا تحفظ‘ کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ گروپ کا اگلا اجلاس اکتوبر کے وسط میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو گزشتہ سال 15 دسمبر کو اثاثہ جات سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے کی بنیاد پر آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت نااہل قرار دیا تھا، پاناما پیپرز کیس میں اسی آرٹیکل کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی تاحیات کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکریٹری نے سپریم کورٹ کے 15 دسمبر کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کی، تاہم وہ 27 ستمبر کو مسترد کردی گئی۔لائیو اسٹاک ایمرجنسی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ (این ایف ایس آر) کے سیکریٹری ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی، پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ظفر، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سنیئر جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر جاوید ہمایوں، این ایف ایس آر کے ڈائریکٹر خورشید احمد، فیڈرل واٹر مینجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر جنرل محمد طارق اعوان، سابق پنجاب لائیو اسٹاک سیکریٹری نعیم صادق اور دیگر نے شرکت کی تھی۔

افغان حکومتی وفد کی طالبان سے سعودی عرب میں ملاقات کا انکشا ف

پشاور(ویب ڈیسک)طالبان نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں آئندہ ماہ پارلیمانی انتخابات میں سیکیورٹی امور کے پیش نظر افغان حکومتی وفد نے طالبان سے رواں ہفتے سعودی عرب میں ملاقات کی۔اس حوالے سے 3 طالبان حکام نے بتایا کہ ملاقات میں افغان جیل میں زیر حراست قیدیوں کی محدود تعداد میں رہائی پر بھی بات ہوئی۔واضح رہے کہ افغانستان میں 20 اکتوبر کو انتخابات ہوں گے تاہم افغان طالبان کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں اور انتخابی مہم کے دوران حملوں کا خطرہ ہے۔افغان حکومت اور امریکا انتخابی عمل پرامن ماحول میں کرانے کے خواہش مند ہیں۔ایک طالبان رہنما نے بتایا کہ ’انہوں نے ہم سے الیکشن پرامن منعقد کرانے میں مدد کی درخواست کی ہے۔‘

تھری ان ون ڈرون کی انوکھی ایجاد آب دوز ،کشتی ،ہوائی جہاز سب ساتھ

فلوریڈا( ویب ڈیسک ) ڈرون ٹیکنالوجی میں نت نئی جدت سامنے آرہی ہے اور اب ایک کمپنی نے ایسا مکمل واٹر پروف ڈرون بنایا ہے جو پانی پر تیرسکتا ہے، آبدوز کی طرح غوطہ لگا سکتا ہے اور پرواز تو ہے ہی ڈرون کا کام! دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا کنٹرولر بھی مکمل واٹر پروف ہے۔اسپرائے نامی یہ مشین دنیا کا پہلا واٹر پروف ڈرون بھی ہے جسے امریکی انجینئروں نے تیار کیا ہے جو فضا میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ فلوریڈا میں واقع سویل پرو کمپنی نے اسے بنایا ہے جس کی کراو¿ڈ فنڈنگ کا ہدف حیرت انگیز طور پر صرف ایک گھنٹے میں پورا ہوگیا۔اسپرائے ڈرون میں ’4 کے‘ کیمرا، ساکت (اسٹل) فوٹو گرافی اور دیگر بہت سی سہولیات موجود ہیں۔ اگرچہ یہ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 17 منٹ تک اڑسکتا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر ایک کلومیٹر بلندی تک جا پہنچتا ہے۔ اس میں جی پی ایس نظام بھی موجود ہے علاوہ ازیں موبائل ایپ سے بھی اسے قابو کیا جاسکتا ہے۔اسپرائے پانی سے تیرتے ہوئے اچانک ڈرون بن کر فضا میں بلند ہوسکتا ہے جس کا سارا منظر آپ ریموٹ کنٹرول کے مانیٹر پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کی ویڈیو بیک وقت کئی پلیٹ فارم پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق اس ڈرون کی تیاری اور ڈیزائننگ میں انہیں دو برس لگے ہیں۔

انڈونیشیا میں شدید زلزلے اور سونامی سے تباہی، 48 افراد ہلاک،متعدد زخمی

جکارتہ(ویب ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے ساحلی شہر پالو میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے اور سونامی نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 48 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی تھی، جس سے سمندر میں 10 فٹ سے زیادہ بلند لہریں اٹھیں جس نے ساحلی شہر پالو میں تباہی مچادی۔زلزلے کا مرکز پالو شہر کے قریب واقع ماہی گیروں کے قصبے ڈونگ گالا سے 27 کلو میٹر دور سمندر میں تھا۔غیر ملکی میڈیا کے متعدد زلزلے اور سونامی سے شہر میں عمارتیں اور سڑکیں بری طرح متاثر ہوئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔زلزلے کے باعث متعدد افراد بے گھر ہوگئے، جبکہ مقامی اسپتال کی عمارتیں گرنے کی وجہ سے متاثرین کو امداد کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ فراڈ جبکہ تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا گیا ،چیف جسٹس کا پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے متعلق ازخود نوٹس

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹسں آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب بھر کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے متعلق ازخود نوٹس لے کر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو یونیورسٹیوں اور ملحقہ کالجز کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے لاہور رجسٹری میں یونیورسٹی آف ساو¿تھ ایشیا کے ملحقہ کالج کے طلبہ کو ڈگری نہ ملنے کے کیس کی سماعت کے دوران ازخود نوٹس لیا۔سماعت کے دوران ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ یونیورسٹی آف ساو¿تھ ایشیا نے بغیر اجازت کالجز کے ساتھ الحاق کیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ‘صرف ڈگری نہیں، ادارے میں اساتذہ کا ہونا بھی ضروری ہے’۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ‘یہ لوگوں کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں جبکہ تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے’۔

الزامات لگانے پر فواد چوہدری کو نانی یاد دلادونگا: سینیٹر مشاہد اللہ خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری ریاستِ مدینہ کے وزیر ہیں یا رنگیلا شاہ کے؟ عمران خان کو اس وزیر کو وزارت سے ہٹانا ہی پڑے گا۔سینیٹ میں بات کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ فواد چوہدری کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر برہم ہوگئے اور کہا کہ وہ الزامات لگانے پر فواد چوہدری کو نانی یاد دلادیں گے، وزیر کو ثبوت دینا ہوگا کہ میں نے کس بھائی اور کزن کو پی آئی اے میں عہدوں پر لگایا تھا، اگر وزیر ثبوت نہ دے سکے تو انہیں ایوان میں آکر معافی مانگنی پڑے گی۔سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ وہ فواد چوہدری کے بیان پر تحریک استحقاق جمع کروائیں گے، وہ فواد چوہدری کو نانی یاد دلائیں گے، عمران خان خود اس وزیر کو وزارت سے نکال دیں گے ۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ نے فواد چوہدری پر طنزیہ اشعار بھی پڑھے تاہم اسپیکر نے غیر مناسب الفاظ کے استعمال پر اشعار کو ایوان کی کارروائی سے حذف کروادیا۔واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے قومی ایئر لائن میں اپنے بھائیوں کو کس طرح بھرتی کروایا؟ انہیں جواب دینا چاہیے۔

چیف جسٹس صاحب سے پوچھا جائے کہ کیا وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں کیا ؟خورشید شاہ

سکھر(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے پوچھا جائے کہ کیا وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں۔سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو روزگار دیا لیکن موجودہ حکومت روزگاردینے کے بجائے روزگار چھیننے جارہی ہے اورحکومت کے خلاف بولنے والوں پر مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔ میری زندگی کھلی کتاب ہے، میں عام انتخابات میں 8 مرتبہ کامیاب ہوا ہوں اورمجھ پرعوام کا اعتماد ہے، میں نے یا میرے اہل خانہ نے کسی کی ایک انچ زمین پرقبضہ نہیں کیا، میں نے 10 سے 15 ارب کی زمینی خالی کرائیں، اگرمیں نے کوئی کرپشن کی ہے تو پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائیں اورتحقیقات کریں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جوبھی حکومت آتی ہے خود کوتحفظ فراہم کرنے کیلیے سرکلرڈیٹ کا سہارا لیتی ہے، سپریم کورٹ سیاست کا حصہ بننے جارہی ہے، چیف جسٹس صاحب سے پوچھا جائے کہ کیا وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں کیا ؟خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں پانی کے ذخائرنہیں ہیں، پیپلزپارٹی بھاشا ڈیم کی تعمیرکے حق میں ہے لیکن ہم کالا باغ ڈیم کے مخالف ہیں اوراس کو نہیں بننا چاہیے، ڈیم فنڈنگ اورجرمانوں سے نہیں بنیں گے، چیف جسٹس پاکستان وفاقی حکومت کو بجٹ کا 15 فیصد ڈیم کی تعمیر کے لیے مختص کرنے کا حکم دیں۔

” جنوبی پنجاب صوبہ “ سراج الحق بھی میدان میں آ گئے

ملتان (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو وفاق اور نجاب میں واضح اکثریت حاصل ہے اور دونوں جگہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے اب اسے جنوبی پنجاب کے عوام کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے میں کسی رکاوٹ کا بھی سامنا نہیں ، اس لیے حکومت کو فوری طور پر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنادینا چاہیے یا بہاولپور صوبہ کا اسٹیٹس بحال کردینا چاہیے ۔ پیپلزپارٹی اور نون لیگ نے بھی جنوبی پنجاب کو ایک صوبہ بنانے کے باربار وعدے کیے ہیں ۔ پی ٹی آئی دونوں جماعتوں کو اعتماد میں لے اور جنوبی پنجاب صوبہ کے لیے آئینی ضروریات پوری کی جائیں ۔ پی ٹی آئی کو صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کو اپنے ابتدائی سو دنوں میں رکھنا چاہیے ۔ جماعت اسلامی نے پنجاب کو تین صوبوں میں تقسیم کرکے جنوبی پنجاب کو الگ صوبے کا اسٹیٹس دے دیاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان میں اجتماع ارکان سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب شیخ عثمان فاروق ، سابق امیر صوبہ پنجاب امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر اور امیر ضلع ملتان آصف محمود اخوانی بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت کے اپنے سروے کے مطابق پنجاب کے دس غریب اضلاع جنوبی پنجاب کے ہیں ، حالانکہ سابق صدر سردار فاروق خان لغاری مرحوم ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اس علاقے سے سپیکر اور عبوری وزیراعلیٰ بھی رہے ہیں اور موجودہ وزیراعلیٰ کا تعلق بھی اسی پسماندہ علاقے سے ہے مگر کسی نے بھی جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی بلکہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ۔ آج بھی جنوبی پنجاب میں انسان اور جانور ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر مجبور ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کے سابق صوبائی امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی میں اس علاقے کے عوام کی بھر پور نمائندگی کی ۔ انہوںنے بہاولپور صوبہ کی بحالی کے لیے بڑی جرا¿ت سے آواز بلند کی ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت دونوں بڑی اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی بھی صوبہ جنوبی پنجاب کی حامی ہیں اب پی ٹی آئی کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی اب جنوبی پنجاب صوبہ کے خواب کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے لہٰذا پی ٹی آئی حکومت کو ان دونوں جماعتوں سے مل کر جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا چاہیے اور صوبہ جنوبی پنجاب یا صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لیے آئینی و قانونی ضروریات کو پورا کرناچاہیے ۔سینیٹر سراج الحق نے حکومت اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ پانامہ لیکس کے 436 ملزموں ، بنکوں سے اربوں کھربوں کے قرضے لے کر معاف کرانے والوں اور قومی خزانہ لوٹ کر بیرونی بنکوں میں منتقل کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرے ۔ انہوں نے کہاکہ ابھی تک پانامہ کے کیس میں صرف ایک فرد کو سزا ملی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ دنیا امن کی پیاسی ہے لیکن مغرب اور یورپ کے کچھ انتہا پسند آزادی رائے کے نام پر عالمی امن کو تہ و بالا کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ مقدس ہستیوں کے کارٹون اور خاکے بنانا اور قرآن کی ہتک کے لیے کارٹون بنانے کے مقابلے کروانا ، دنیا بھر کے ایک ارب پچھتر کروڑ مسلمانوں کی دل آزاری کرناہے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کے چارٹر اور معاہدے پر عمل کیا جائے ہم عالمی سطح پر ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے قانون سازی چاہتے ہیں ۔ دنیا کو امن کی طرف لے جانے او ر عالمی امن کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام مذاہب اور ان مذاہب کی مقدس ہستیوں کی عزت و تکریم کے لیے اقوام متحدہ کے ذریعے قانون سازی ہو ۔ ہم نے گزشتہ روز اسلام آباد میں جیورسٹ کانفرنس کی جس میں دو سابق چیف جسٹس صاحبان ، معروف ماہرین قانون اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اب ہم بین الاقوامی سطح پر اس مسئلے کو اٹھانے کے لیے لندن اور جنیوا میں انٹر نیشنل جیورسٹ کانفرنسز کریں گے جس میں نامور عالمی قانون دان شرکت کریں گے اور تحفظ ناموس انبیاءؑ کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف سے نیا قرضہ ، اسد عمر نے حقائق واضح کر دئیے

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے جو معمول کا حصہ ہے، ابھی آئی ایم ایف سے نیا قرضہ لینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ اس وقت پاکستان کی معیشت مریض ہے اور اس کا بائی پاس ہو رہا ہے جیسے ہی یہ بائی پاس کامیاب ہو جائے گا اور جلد ہو جائے گا اس کے بعد ہم ٹریک پر بھی آئیں گے اور جم میں بھی جائیں گے اور مسل بلڈنگ بھی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اسد عمر نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی کسی شکل میں بھی اگر اسلام آباد میں ووٹ مانگنا ہے تو اس کو پتہ ہو گا کہ پانی سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں۔ ن کا کہنا تھا کہ دو روز قبل وزیراعظم نے سی سی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں ایک کروڑ گیلن پانی اسلام آباد لانے کے حوالے سے منظور شدہ سکیم پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نالج اکانومی کے حوالے سے ملک میں پانچ سینٹرز قائم کئے جائیں گے جن میں سے ایک اسلام آباد میں بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آدمی کی کوشش ہوتی ہے کہ اگر وہ تندرست ہو تو وہ ٹریک پر جائے بھاگے دوڑے اور سٹیمنا بلڈ کرے۔ جم میں جائے ویٹس کرے۔ مسلز بلڈ کرے لیکن اگر آپ کو ہارٹ اٹیک ہو جائے تو نہ آپ ٹریک پر جاتے ہیں اور نہ جم میں جاتے ہیں بلکہ آپ سیدھے آئی سی یو میں جاتے ہیں اور آپ کا بائی پاس ہوتا ہے۔ اس وقت پاکستان کی معیشت مریض ہے اور اس کا بائی پاس ہو رہا ہے جیسے ہی یہ بائی پاس کامیاب ہو جائے گا اور جلد ہو جائے گا اس کے بعد ہم ٹریک پر بھی آئیں گے اور جم میں بھی جائیں گے اور مسل بلڈنگ بھی کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کا پسندیدہ ادارہ جس سے ان کا دلی لگا¶ ہے ایف بی آر ہے ان کا کہنا تھا کہ پالیسی میکنگ اور ٹیکس اکٹھا کرنے کے نظام کو ہم جدا کریں گے۔ ایف بی آر کے پالیسی بورڈ کے قیام کے لئے میں نے گزشتہ روز کہہ دیا ہے کہ سمری بھجوائیں۔ بہت جلد ٹیکس پالیسی بورڈ بن جائے گا اس کو ہم ایف بی آر سے الگ کر دینگے۔ ہم کوشش کرینگے کہ ٹیکس اکٹھا کرنے کے نظام کے متاثرین کو بھی اس بورڈ میں شامل کیا جائے گا۔ ٹیکس کے حوالے سے پالیسی ریفارمز پر ایک ہفتے یا 10 دن میں کام شروع ہو جائے گا جبکہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مشن آیا ہوا ہے ان کے ساتھ انفارمیشن کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ اس انفارمیشن میں آئی ایم ایف کا نقطہ نظر بھی آتا ہے۔ یہ مذاکرات نہیں ہیں اگر ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس کسی نئے پروگرام کے لئے جانا چاہتے ہیں تو پھر ان مذاکرات میں اس کام کا فائدہ ضرور ہو گا۔

افغان مہاجرین کو 27لاکھ ڈالر کی امداد دینے والا ملک کونسا ہے ؟

پشاور( ویب ڈیسک ) جاپانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان پاکستان میں اقومِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے پروگرام میں تعاون کے لیے 27 لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل جاپانی سفیر تاکاشی کرئی نے ضلع نوشہرہ کے علاقے ازاخیل میں اقوامِ متحدہ کے رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے مرکز کا دورہ کیا تھا جس کے 2 روز بعد حکومتِ جاپان کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ 3 اکتوبر کو سفیر تاکاشی ترکئی اور پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے نمائندے رویندرینی مینیکڈیویلا کے درمیان اس سلسلے میں سمجھوتے پر دستخط کیے جائیں گے۔جاپانی سفیر کے مرکز برائے وطن واپسی کے دورے کے دوران ان کی ایسے مہاجرین سے ملاقات ہوئی جن کی دستاویزی کارروائیاں جارہی ہیں۔اس موقع پر حکام کی جانب سے انہیں پاکستان میں مہاجرین کی رجسٹریشن کے عمل اور ان کے انتظامی و انصرامی معاملات سے آگاہ کیا گیا۔افغان ڈائریکٹر جنرل آف کمشنیریٹ وقار معروف نے جاپنی سفیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میزبان ملک میں موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ روک دیا جائے گا اور آئندہ برس مارچ میں اسے بحال کردیا جائے گا۔