تازہ تر ین

افغان مہاجرین کو 27لاکھ ڈالر کی امداد دینے والا ملک کونسا ہے ؟

پشاور( ویب ڈیسک ) جاپانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان پاکستان میں اقومِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے پروگرام میں تعاون کے لیے 27 لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل جاپانی سفیر تاکاشی کرئی نے ضلع نوشہرہ کے علاقے ازاخیل میں اقوامِ متحدہ کے رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے مرکز کا دورہ کیا تھا جس کے 2 روز بعد حکومتِ جاپان کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ 3 اکتوبر کو سفیر تاکاشی ترکئی اور پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے نمائندے رویندرینی مینیکڈیویلا کے درمیان اس سلسلے میں سمجھوتے پر دستخط کیے جائیں گے۔جاپانی سفیر کے مرکز برائے وطن واپسی کے دورے کے دوران ان کی ایسے مہاجرین سے ملاقات ہوئی جن کی دستاویزی کارروائیاں جارہی ہیں۔اس موقع پر حکام کی جانب سے انہیں پاکستان میں مہاجرین کی رجسٹریشن کے عمل اور ان کے انتظامی و انصرامی معاملات سے آگاہ کیا گیا۔افغان ڈائریکٹر جنرل آف کمشنیریٹ وقار معروف نے جاپنی سفیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میزبان ملک میں موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ روک دیا جائے گا اور آئندہ برس مارچ میں اسے بحال کردیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain