اُمید زندگی کو رواں رکھنے کیلئے بے حد ضروری ہے

لا ہور (ویب ڈیسک )اگر لوگوں کے اندر زندگی کی خواہش ختم ہوجائے تو وہ چند دنوں کے اندر ہی جہان فانی سے کوچ کرسکتے ہیں۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔پورٹس ماوتھ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ‘زندگی سے امید ختم ہوجانا’ ایک حقیقی طبی عارضہ ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زندگی میں کسی المناک واقعے کے محض 3 دن بعد کسی شخص کا انتقال اس صورت میں ہوسکتا ہے، جب وہ ماننے لگے کہ وہ اس کے اثرات سے باہر نہیں نکل سکے گا۔محققین کے مطابق جب کسی شخص کے اندر زندگی کی خواہش ختم ہوجاتی ہے تو دماغ کے اس حصے میں سرگرمیاں تبدیل ہوتی ہیں، جو کسی کے اندر اپنا خیال رکھنے کا عزم جگاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خودکشی نہیں اور نہ ہی یہ ڈپریشن ہے، مگر زندگی سے ہار مان لینے پر چند دنوں میں موت واقع ہوجاتی ہے اور یہ ایک ایسا عارضہ ہے جس کا تعلق شدید ٹراما سے جڑا ہوتا ہے۔اس تحقیق کے دوران دریافت کیا گیا کہ اس عارضے کے 5 مراحل ہوتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کسی فرد کی زندگی میں آگے کیا ہوسکتا ہے۔اس عارضے کا آغاز معاشرے سے الگ تھلک ہوجانے سے ہوتا ہے، جس کے بعد خود کو دیکھنے یا خیال رکھنے کی خواہش بھی جلد ختم ہوجاتی ہے۔تیسرے مرحلے میں مریض کے اندر فیصلہ کرنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے جبکہ چوتھے مرحلے میں دماغی طور پر ایسے بے خبر ہوجاتے ہیں کہ اپنے فضلے پر بھی بیٹھ جاتے ہیں۔آخری مرحلہ ذہنی موت کو قرار دیا گیا ہے جب کسی شخص کے اندر زندگی کی خواہش مکمل طور پر ختم ہوجاتی ہے۔محققین نے بتایا کہ کوئی بہت زیادہ المناک واقعہ دماغ میں اس طرح کی تبدیلیاں لاتا ہے اور اس موقع پر رشتے داروں کی ہمدردی اور دیکھ بھال کسی کی حالت میں بہتری لانے میں مدد دے سکتی ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل میڈیکل Hypotheses میں شائع ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر کا دولہا سرحدوں سے بے نیاز اسلام آباد دلہن لینے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)جب دلوں سے دلوں کا تال میل رب کو منظور ہو تو پھر کوئی جبری تقسیم آڑے نہیں آتی اور نہ ہی سرحدی فاصلے معنی رکھتے ہیں اور نئے رشتوں کی ڈور بندھ ہی جاتی ہے ایسے ہی خوبصورت ملن کی شام سجی اسلام آباد کے ایک نجی شادی ہال میں۔ شادی کی یہ تقریب اس لحاظ سے منفرد تھی کہ دلہا سری نگر سے اپنی دلہنیا کو لینے آیا تھا۔ خواجہ احسان اللہ اس دیس کا باسی ہے جہاں بھارتی افواج اس تاک میں رہتی ہے کہ وہ خوشیوں کو خاک میں ملادے زندگی کی رنگینیوں میں انسانی لہو کا رنگ گھول دے۔تحریک آزادی کشمیر کے نامور مجاہد و متحدہ جہاد کونسل کے بانی سربراہ تنویرالاسلام کی صاحبزادی کہکشاں کی شادی میں شرکائ کی دلچسپی اس لیے بھی کچھ جذباتی سی تھی کہ دلہا ایک شہید کا بیٹا ہے۔سرینگر سے تعلق رکھنے والے خواجہ احسان اللہ بارات لیکر واہگہ بارڈر کے ذریعے اسلام آباد پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ،بارات کے ساتھ آنے والے افراد کیلئے میزبانوں نے ان کے شایان شان رہائش اور طعام و قیام کا بندوبست بھی کر رکھا تھا۔ولیمہ کی تقریب میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت قائم مقام صدر آزادکشمیر شاہ غلام قادر، سینیٹر ساجد میراور ممتاز صحافی و ٹی وی اینکر حامد میرو دیگر اہم شخصیات نے ان لمحات کو مزید یادگار بنایا۔وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کشمیری مجاہد و سابق چیئرمین متحدہ جہاد کونسل تنویر الاسلام کی بیٹی کی ولیمہ تقریب میں سٹیٹ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منقسم کشمیریوں کو لائن ا?ف کنٹرول سے یا خاردار تاریں لگا کر ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔میری والدہ اور خالہ کشمیری تھیں جبکہ میرے والد اور خالو یہاں کے تھے اس لیے مجھے جبری تقسیم کے ان رشتوں کا شدت سے احساس ہے، آج یہاں ہماری ایک بیٹی کی سرینگر میں شادی ہونا اس بات کا مظہر ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیریوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتی۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ کشمیری ہر محاذ پر پاکستان کی بقا کی جنگ لڑتے آ رہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔مقبوضہ کشمیر کے اندر ہماری مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں ہر روز قربانیاں دے رہی ہیں ان سب کی ہمت و حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے دولہا اور دولہن کو نئی زندگی کی شروعات کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی دی۔جموں کشمیر کے منقسم علاقوں کے خاندانوں کوشادی کے ذریعے پھر سے جوڑنے والی اس منفرد شادی تقریب میں سابق وزیر اعظم و صدر آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق خان ، ممبر آزادکشمیر اسمبلی و سربراہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی سردار خالد ابراہیم خان ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیرچوہدری لطیف اکبر، ”حرکت المجاہدین” کے بانی اور سیاسی جماعت ”انصارالامہ” کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خلیل ،سابق وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد،سابق وزیر حکومت و رہنما پیپلز پارٹی مطلوب انقلابی، سابق وزیر و سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی فیصل ممتاز راٹھور،سابق چیئرمین زکوة و سابق امیدوار اسمبلی خواجہ طارق سعید،تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل خاص طور پر شریک ہوئے۔شادی کی اس منفرد تقریب میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی، سید یوسف نسیم ،الطاف احمد بٹ، نائب امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان علی ابو تراب، سیکرٹری جنرل جمعیت اہل حدیث پاکستان میاں محمد جمیل ،سابق چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر مختار احمد، وائس چانسلر آزادجموں کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر کلیم عباسی، سدھن ایجوکیشن کانفرنس آزادکشمیر کے خواتین ونگ کی چیئرپرسن خدیجہ زرین، برگیڈئیر (ر) سردار زرین خان ،جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی سابق سیکرٹری جنرل نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان رفیق ڈار، سابق سیکرٹری حکومت خواجہ سلیم بسمل، سابق سیکرٹری حکومت محمد اکرم سہیل، ممتاز صحافی و ٹی اینکر حامد میر، معروف تجزیہ کار و کالم نویس ارشاد محمود، ایڈیٹر سٹیٹ ویوز سید خالد گردیزی،کنٹرولر سٹیٹ ویوز کاشف میر، مقبوضہ کشمیر سے آئے معروف صحافی ریاض احمد، دانش ارشاد، شیراز راٹھور، عامر گردیزی ، جاوید اقبال سمیت دیگر اہم حکومتی، سیاسی ، سماجی، عسکری ، صحافتی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

جعلی آئی ڈی سے مرد نہیں پشتوگلوکارہ نے بلیک میل کر ڈالا

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی  اے) سائبر کرائم نے پشاور میں پشتو گلوکارہ منیبہ شاہ کو مبینہ طور پر جعلی فیس بک آئی ڈی سے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ایف آئی  اے کے مطابق گلوکارہ منیبہ شاہ نے فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنا رکھی تھی، جس پر وہ لڑکیوں کی تصاویر شئیر کرتی تھی۔ایف آئی کے مطابق گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے پر سائبر کرائم وِنگ کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔گلوکارہ کے خلاف سائبر کرائم کے قانون کے تحت ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

ضمنی انتخابات ، 37 نشستوں کے لیے 3 سو 80 امیدوار میدان میں اتریں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 37 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 3 سو 80 امیدوار میدان میں اتریں گے۔الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں کے لیے ک±ل ایک سو 12 امیدوار جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں کے لیے 2 سو 68 امیدوار میدان میں اتریں گے ۔زیادہ تر نشستوں کے خالی ہونے کی وجہ 2018 کے عام انتخابات میں امیدواروں کی ایک سے زائد نشستوں سے کامیابی حاصل کرنا تھی، جس میں خود وزیر اعظم عمران خان بھی شامل ہیں جنہوں نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ضمنی انتخابات میں بالعموم پنجاب اور بالخصوص لاہور میں دلچسپ انتخابی مقابلوں کی امید ہے۔خواجہ سعد رفیق جو لاہور میں این اے 131 سے عمران خان کے ہاتھوں شکست یاب ہوئے تھے، اب اسی نشست سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے ہمایوں اختر خان کے مقابلے میں انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

کیا نیب کا گند عدالت نے صاف کرنا ہے؟ سپریم کورٹ نے چیئرمین کو طلب کرلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نیب کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے چیئرمین نیب کو اپنے چیمبر میں طلب کرلیا۔سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے نیب کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا نیب سوائے آنے جانے کے کر ہی کیا رہا ہے ؟ نیب کوئی ایک کیس بتائے جو منطقی انجام تک پہنچایا ہو، قوم کو علم ہونا چاہیے کہ خلاف ضابطہ تقرری کرنے والوں کے ساتھ کیا ہوا؟ نیب سے نتائج درکار ہیں نیب کا ڈھانچہ تبدیل کرنا ہوگا۔ نیب سے صرف تحقیقات اور ریفرنس دائر کرنے کی خبر آتی ہے، کیا نیب کا گند اب عدالت نے صاف کرنا ہے؟۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا، چیئرمین نیب کو چیف جسٹس کے چیمبر میں طلب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس وقت سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) جاوید اقبال نیب کے چیئرمین ہیں جبکہ ان سے قبل اس عہدے پر قمر زمان چوہدری متمکن تھے۔ پاناما کیس کی ابتدائی سماعت 5 رکنی بینچ نے کی تھی جبکہ 20 اپریل کے فیصلے کے بعد یہ کیس تین رکنی بینچ نے سنا تھا، اس دوران قمر زمان چوہدری کے ہاتھ ہی نیب کی باگ ڈور تھی۔ جس وقت پانچ رکنی بینچ پاناما کیس سن رہا تھا تو اس وقت جسٹس شیخ عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ نیب وفات پاچکا ہے۔

سٹیٹ بینک کو آئندہ 6ما ہ میں خطرا ت کا سامنا،تہلکہ خیز خبر

کراچی (ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ آئندہ 6 مہینوں میں افراط زر میں اضافہ اور اشیاءکی مارکیٹوں میں عدم استحکام سمیت کئی عوامل مالی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بینکنگ سیکٹر کے سال 2018 کے پہلے 6 ماہ کے لیے اسٹیٹ بینک کی ششماہی کارکردگی جائزہ (ایچ پی آر) رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ ایس بی پی کے سسٹامیٹک رسک سروے کے دوسرے مرحلے میں یہ تجویز دی گئی کہ بیرونی شعبوں کا دباو¿، مالیاتی شعبے کے خطرات، افراط زر میں اضافہ اور اشیاءکی مارکیٹوں کا غیر مستحکم ہونا آنے والے 6 ماہ میں مالیاتی استحکام کے لیے ممکنہ خطرات ہیں‘۔

آرمی چیف نے 11 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جبکہ 4 دہشت گردوں کو قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں عین اللہ، نیک ولی، فضل منان، رحمت زادہ، زید محمد، نعمت اللہ، مسکین زادہ، محمد رحمان، عظمت اللہ، رقیم اور اکرام خان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج پر حملوں میں ملوث تھے، جبکہ انہوں نے تعلیمی اداروں اور شہریوں پر بھی حملے کیے۔

مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات ،پی ٹی آ ئی کا پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بنائے جانے والی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے وزیراعظم عمران خان کو انتخابی دھاندلی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ پارٹی کے پاس رکھنے کی منظوری دے دی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنانے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔

گلی سے لاپتہ 6 سالہ بچی قتل ، لاش شاپنگ بیگ سے بر آ مد

حیدرآباد:(ویب ڈیسک)صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں گلی سے لاپتہ ہونے والی ایک 6 سالہ بچی عربش کو قتل کرنے کے بعد لاش کو شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینک دیا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق عربش کی لاش ایک برقع پوش نے بیگ میں ڈال کر لطیف آباد 10 نمبر چوک میں ایک سنسان گلی میں پھینکی۔پولیس کے مطابق عربش گزشتہ شام 4 بجے گھر سے چیز لینے نکلی تھی۔بھٹائی اسپتال کی میڈیکولیگل افسر کوثر وقار کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے بتایا کہ بچی کی موٹر سائیکل سےٹکر ہوئی ہے اور بعد میں پتہ چلا کہ شاپنگ بیگ سے لاش ملی ہے۔دوسری جانب پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پوسٹ گریجویٹ کالج ،طالبہ کی ہلاکت کے بعد کالج انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج

راولپنڈی(ویب ڈیسک) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سکستھ روڈ کے ہاسٹل میں مبینہ طور پر کسی زہریلی چیز کے کاٹنے کے نتیجے میں ایک طالبہ کی ہلاکت کے بعد دیگر طالبات نے کالج انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔جاں بحق ہونے والی طالبہ عروج بی ایس کی طالبہ تھی، جس کا تعلق فتح جنگ سے بتایا گیا ہے۔طالبات نے الزام عائد کیا کہ عروج کسی زہریلی چیز کے کاٹنے سے جاں بحق ہوئی، رات کو ہاسٹل وارڈن کو اس کی طبیعت خرابی کی اطلاع دی گئی مگر اسے اسپتال نہیں لے جایا گیا۔ایک طالبہ کے مطابق مطابق آج صبح تک بھی اس کی سانسیں چل رہی تھیں، جس پر ساتھی طالبات نے ریسکیو 1122کو بلایا، لیکن وارڈن نے زحمت نہیں کی۔